ایران

امریکہ دہشتگردی کی جڑ

images 18صدر مملکت ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو مشرق وسطی میں دہشتگردی کا اصل سبب قرار دیا ہے۔
ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے کل صوبۂ خراسان جنوبی کے شہر نہبندان میں ایک بڑے عوامی اجتماع میں تقریر کے دوران امریکی حکام کے حالیہ ایران مخالف الزامات کی جانب اشارہ کرتے ہوۓ کہا کہ

امریکہ ایسی حالت میں ملت ایران پر دہشتگردی کا الزام لگا رہا ہےکہ  جب دنیا کے لوگ جانتے ہیں کہ جب سے امریکہ اور اس کے اتحادی اس خطے میں آۓ ہیں تب سے دہشتگردی کا سلسلہ شروع ہوا ہے اور خطے میں دہشتگردی کا سبب امریکہ اور اس کے اتحادی ہیں۔ ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے یورپی حکام کو مخاطب کر کے کہا کہ تم ملت ایران پر دہشتگردی کا الزام لگاتے ہو حالانکہ تم خود ملزم ہو اور تم پر مقدمہ چلایا جانا چاہۓ۔ ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے ایران مخالف قراردادوں اور غیر ملکی عدالتوں کی جانب سے صادر کۓ جانے والے ایران مخالف فیصلوں کو غیر اہم قرار دیتے ہوۓ زور دے کر کہا کہ ملت ایران ترقی اور عزت کی تمام چوٹیوں کو سر کرنے کے سلسلے میں پر عزم ہے اور سامراجیوں کی ایران مخالف سازش بے نتیجہ ہو کر رہے گی۔ ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے خطے میں یورپ کی تسلط پسندانہ پالیسیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوۓ کہا کہ اگر مشرق وسطی کی اقوام متحد ہوجائيں تو کوئي طاقت بھی ان کی ترقی و پیشرفت کے سدراہ نہیں ہو سکے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button