ایران

یوم قدس فلسطین کی آزادی کا پیش خیمہ

Qods1آج یوم قدس کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران اور عالمی شخصیتوں نے ملت فلسطین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کر تےہوئے یوم قدس کو مسلمانوں کے اتحاد کا مظہر قراردیا ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر لاریجانی نے ایک بیان میں کہا ہےکہ آج روز قدس کے عظیم جلوسوں سے ملت فلسطین کے ساتھ ساتھ ان انقلابوں کی بھی حمایت ہوتی ہے جو شمالی افریقہ سے جنوبی ایشیا تک جاری ہیں۔ 
اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے کمانڈر ان چیف ایڈمیرل حبیب اللہ سیاری نے کہا ہےکہ روز قدس صیہونی حکومت کے خلاف جدوجہد اور قدس کو آزاد کرانے کے لئے مسلمانوں کےاتحاد کا دن ہے اور امۃ مسلمہ ہمیشہ ملت مظلوم فلسطین کی حمایت کرتی رہے گي۔ ایڈمیرل حبیب اللہ سیاری نے کہا کہ علاقے میں اسلامی بیداری کی برکت سے قدس کی آزادی نزدیک آتی جارہی ہے۔ ادھر تحریک حماس کے ترجمان اسماعیل رضوان نے کہا ہے کہ یوم قدس فلسطین کی آزادی کے لئے مزاحمت پر تاکید کرنے کا دن ہے ۔ لبنانی پارلمنٹ میں حزب اللہ کےرکن حسن حب اللہ نے کہا کہ بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رح کی جانب سے جمعۃ الوداع کو یوم قدس قراردینے سے ملت اسلامیہ کے نزدیک قدس اور فلسطین کی اہمیت واضح ہوتی ہے۔ تہران میں فلسطین کے سفیر صلاح زواوی نے کہا کہ یوم قدس صیہونی چنگل سے فلسطین کو آزاد کرانے کےلئے عالمی تحریک ہے۔ لندن کے ایک معروف صحافی ھارون محمد جزا خان نے کہا ہے کہ حضرت امام خمینی رح نے جمعۃ الوداع کو یوم قدس قراردے کر صیہونی حکومت کی تمام سازشوں کو ناکام بنادیا اسی بنا پر یوم قدس صیہونی حکومت کے لئے ایک ڈراؤنے خواب کی طرح ہے۔ اطلاعات کے مطابق آج کویت میں فلسطین کی حمایت میں ایک بڑی کانفرنس ہوئي ہے جسمیں فلسطینی قوم کے حق مزاحمت پر تاکید کي گئي۔ اس کانفرنس میں سیاسی اور مذھبی شخصیتوں نے شرکت کی اور کہا کہ یوم قدس نےفلسطینی کاز کو دوبارہ زندگي دی ہے اور یہ مبارک دن فلسطین اور بیت المقدس کی آزادی کا پیش خیمہ ہے۔ اس کانفرنس میں مسلمانوں کے اتحاد پر تاکید کی گئي ۔یمن میں الحوثی تحریک نے آج یوم قدس کے دن ایک بیان جاری کرکے یوم قدس کو مسلمانوں کے اتحاد کا سبب قراردیا اور کہا ہے یوم قدس سے مسلمانوں کے دلوں میں فلسطین کو صیہونی چنگل سے آزاد کرانے کی امید جاگي ہے۔ اس بیان میں کہا گيا ہےکہ اسی امید کی بناپر ملت یمن بھی زور وشور سے یوم قدس مناتی ہے۔آج یوم قدس کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران اور عالمی شخصیتوں نے ملت فلسطین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کر تےہوئے یوم قدس کو مسلمانوں کے اتحاد کا مظہر قراردیا ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر لاریجانی نے ایک بیان میں کہا ہےکہ آج روز قدس کے عظیم جلوسوں سے ملت فلسطین کے ساتھ ساتھ ان انقلابوں کی بھی حمایت ہوتی ہے جو شمالی افریقہ سے جنوبی ایشیا تک جاری ہیں۔ 
اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے کمانڈر ان چیف ایڈمیرل حبیب اللہ سیاری نے کہا ہےکہ روز قدس صیہونی حکومت کے خلاف جدوجہد اور قدس کو آزاد کرانے کے لئے مسلمانوں کےاتحاد کا دن ہے اور امۃ مسلمہ ہمیشہ ملت مظلوم فلسطین کی حمایت کرتی رہے گي۔ ایڈمیرل حبیب اللہ سیاری نے کہا کہ علاقے میں اسلامی بیداری کی برکت سے قدس کی آزادی نزدیک آتی جارہی ہے۔ ادھر تحریک حماس کے ترجمان اسماعیل رضوان نے کہا ہے کہ یوم قدس فلسطین کی آزادی کے لئے مزاحمت پر تاکید کرنے کا دن ہے ۔ لبنانی پارلمنٹ میں حزب اللہ کےرکن حسن حب اللہ نے کہا کہ بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رح کی جانب سے جمعۃ الوداع کو یوم قدس قراردینے سے ملت اسلامیہ کے نزدیک قدس اور فلسطین کی اہمیت واضح ہوتی ہے۔ تہران میں فلسطین کے سفیر صلاح زواوی نے کہا کہ یوم قدس صیہونی چنگل سے فلسطین کو آزاد کرانے کےلئے عالمی تحریک ہے۔ لندن کے ایک معروف صحافی ھارون محمد جزا خان نے کہا ہے کہ حضرت امام خمینی رح نے جمعۃ الوداع کو یوم قدس قراردے کر صیہونی حکومت کی تمام سازشوں کو ناکام بنادیا اسی بنا پر یوم قدس صیہونی حکومت کے لئے ایک ڈراؤنے خواب کی طرح ہے۔ اطلاعات کے مطابق آج کویت میں فلسطین کی حمایت میں ایک بڑی کانفرنس ہوئي ہے جسمیں فلسطینی قوم کے حق مزاحمت پر تاکید کي گئي۔ اس کانفرنس میں سیاسی اور مذھبی شخصیتوں نے شرکت کی اور کہا کہ یوم قدس نےفلسطینی کاز کو دوبارہ زندگي دی ہے اور یہ مبارک دن فلسطین اور بیت المقدس کی آزادی کا پیش خیمہ ہے۔ اس کانفرنس میں مسلمانوں کے اتحاد پر تاکید کی گئي ۔یمن میں الحوثی تحریک نے آج یوم قدس کے دن ایک بیان جاری کرکے یوم قدس کو مسلمانوں کے اتحاد کا سبب قراردیا اور کہا ہے یوم قدس سے مسلمانوں کے دلوں میں فلسطین کو صیہونی چنگل سے آزاد کرانے کی امید جاگي ہے۔ اس بیان میں کہا گيا ہےکہ اسی امید کی بناپر ملت یمن بھی زور وشور سے یوم قدس مناتی ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button