مغرب علاقے کی ڈکٹیٹر حکومتوں کا حامی ہے

تہران کے خطیب جمعہ نے علاقے میں عوام کی اسلامی بیداری کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان تحریکوں نے یہ ثابت کردیا ہے کہ وہ استبداد کو برادشت نہيں کرسکتے ۔ تہران کے خطیب جمعہ حجت الاسلام کاظم صدیقی نے نماز جمعہ کے خطبوں میں کہا کہ ایک ایسے وقت جب علاقے کی ڈکٹیٹر حکومتیں مغرب کی پشتپناہی سے مسلمان عوام کا قتل عام کررہی ہيں عوامی تحریک پوری قوت کے ساتھ جاری ہے اور عوام اپنے مطالبات پر ڈٹے ہوئے ہيں ۔ جناب کاظم صدیقی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ وہائٹ ہاؤس ہی علاقے کی ان ڈکٹیٹر حکومتوں کا حامی ہے بحرین کے عوام کی تحریک کے سلسلے میں کہا کہ بحرین کے عوام کا مطالبہ آزادانہ انتخابات کا انعقاد اور شہری حقوق کا حصول ہے تہران کے خطیب جمعہ نے کہاکہ بحرین کی حکومت سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی فوجی مدد سے اپنے ہی ملک کے عوام کا قتل عام کررہی ہے حتی وہ اسپتالوں پر بھی حملہ کررہی ہےتہران کے خطیب جمعہ نے اس بات کا اطمینان ظاہر کرتے ہوئے کہ علاقے کے عوام کی یہ تحریکیں ہر حال میں کامیاب ہوں گی کہا کہ علاقے کے مسلمان عوام ایران کے اسلامی انقلاب سے الہام لیتے ہوئے اپنا راستہ جاری رکھیں گے ۔ تہران کے خطیب جمعہ نے اسی طرح امریکہ کے انتہا پسند پادری کے ذریعہ قرآن کریم کی بے حرمتی کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ اس اہانت آمیز اقدام پر وہائٹ ہاؤس کے حکمرانوں کی خاموشی اس بات کی علامت ہے کہ امریکی حکام پوری دنیا میں منجملہ امریکہ میں اسلامی اقدار کے پھیلنے سے خائف ہيں تہران کے خطیب جمعہ نے ایران میں علمی، سائنسی اور صنعتی پیشرفت کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ ایران کے عوام اور حکومت پرامن مقاصد کے لئے ایٹمی ٹکنالوجی کے استعمال پر پرعزم ہيں اور اس کا استعمال اپنا مسلمہ حق سمجھتے ہيں ۔








