ایران

سامراجی طاقتوں کے ناقابل شکست ہونے کا بھرم چکنا چور

aytollah_kazim_siddiquiتہران کی مرکزی نماز جمعہ آیت اللہ کاظم صدیقی کی امامت میں ادا کی گئی۔ حطیب جمعہ تہران نے لاکھوں نمازیوں سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی انقلاب نے سامراجی ملکوں کے ناقابل شکست ہونے کے بھرم کوچکنا چورکردیا۔ خطیب جمعہ تہران نے کہا کہ امریکہ اور دیگر مغربی ممالک نے برسوں تک مشرقی وسطی کے ملکوں کے لئےفیصلے کئےہیں لیکن اسلامی انقلاب کی کامیابی سے علاقائی ممالک آگہی کے اس مرحلے تک پہنچ گئے ہیں کہ وہ امریکہ اور دیگر سامراجی ملکوں کی چودھراہٹ تسلیم نہیں کرتےہیں۔ جناب صدیقی نے کہا کہ سامراجی ممالک نے علاقائی ملکوں کی خوداعتمادی چھین لی تھی ، انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کا ایٹمی ٹیکنالوجی حاصل کرنا اور اسکی علمی و سائنسی ترقیاں دیگر ملکوں کے لئے نمونہ عمل بن گئي ہیں تاکہ وہ اپنے قومی ذخائر کو لوٹنے والوں کا مقابلہ کرسکیں۔ خطیب جمعہ تہران نے کہا کہ مسلمانوں کے درمیاں اختلاف ڈالنا سامراجی ملکوں کا ہتھیار ہے جس سے وہ علاقائي ملکوں میں اختلافات پھیلانے اور ان پر اپنا اثرورسوخ جمانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سب کو متحد رہ کر دشمنوں کی سازشوں کا مقابلہ کرناچاہیے۔ خطیب جمعہ تہران نے عراق میں حکومت سازی کے لئے عراقی سیاسی پارٹیوں کے اتفاق رائے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عراقی حکومت اور قوم کو اتحاد و یکجہتی کے ساتھ ملک سے بیرونی افواج کے انخلا اور طاقتور حکومت بنانے کے لئے قدم اٹھانا چاہیے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button