ایران

دشمن، ملت ایران کوشکست دینےمیں ناکام رہے

Aytullah-khameiniرہبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے فرمایا ہےکہ اسلام، انقلاب اور ایران کے دشمن جنگ اور فوجی دھمکیوں سے ملت ایران کو شکست دینے میں ناکام رہے اور اب وہ لوگ جو پابندیوں کےسہارے ملت ایران کو گھٹنے ٹیکنے پرمجبورکرناچاہتےہیں بے سود کوشش کررہے ہیں۔ رہبرانقلاب اسلامی نے آج عید قربان کے موقع پر اصفہاں کے عوام سے خطاب میں ایمان اور الھی اقدارکی پابندی کو ملت ایران کی کامیابیوں کا راز قراردیا۔ آپ نے فرمایا کہ اس مبارک ثبات  قدمی میں استحکام لانے سے ہی ملت ایران تمام میدانوں میں آگے آگے اور کامیاب رہے گي اور دشمن بدستور ناکام اور مایوس رہیں گے۔ رہبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ملت ایران سمیت تمام مسلمانوں کو عید الاضحی کی مبارک باد پیش کرتےہوئے کہا کہ عید قربان کی حکمت کے ادراک سے زندگي کے تمام شعبوں خواہ فردی ہوں یا اجتماعی رہنمائي حاصل ہوتی ہے۔ رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ الھی آزمائشوں کا فلسفہ یہ ہےکہ افراد اور قوم کمال کی اعلی منزلوں تک پہنچیں ۔
رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ دوہزار آٹھ میں دسویں صدارتی انتخابات کے بعد برپا ہونےوالے فتنوں سےملت ایران کا سرفرازی سے نکلنا صرف اس کی طاقت ہی کا مظہر نہیں ہے بلکہ گذشتہ برس کی آزمائش کو پوری طاقت کے ساتھ ملت کے سر کرنے کے حقیقی معنی یہ ہیں کہ ملت ایران ، اپنے ایمان، بصیرت، حالات کے ادراک، وقت کی ضرورت کے مطابق ضروری اقدامات انجام دینے سے اپنی تاریخ کے نئے مرحلےمیں داخل ہوئي اور حتمی منزل تک پہنچنے کے لئے اس میں نئي جان آئي۔
رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ قوم کے درمیاں اختلاف پیداکرنا، قوم اور حکومتی عھدیداروں کے مابین فاصلہ پیداکرنا، اور بے بنیاد مسائل پر بدگمانی کے بیج بونا ایسے امور ہیں جن سے دشمن کو امید حاصل ہوتی ہے اور ہم سب کو دشمن کے اس طرح کے اقدامات سے ہوشیار رہنا چاہیے۔ رہبرانقلاب اسلامی نے ایسے افراد کوشدید تنقید کا نشانہ بنایا جو گوشہ و کنار میں منفی تاثر و بدگمانی ، مایوسی اورتفرقہ پیداکرکے اسلامی نظام پر اس طرح کے الزامات لگاتےہیں دشمنوں کو اچھے لگتےہیں ۔ آپ نے فرمایا ایسے لوگ درحقیقت قوم کے دشمنوں کی نیابت میں کام کررہےہیں اور امریکہ اور صیہونیوں کے پروپگينڈوں کی ناکامی کا تدارک کرناچاہتے ہیں لیکن ملت ایران جانتی ہےکہ اس طرح کے اقدامات بھرپور خیانت کے زمرے میں آتےہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button