رہبر کے فتوی نے وہابی صہیونی سازش کو ناکام بنادیا۔ آیت اللہ نمازی

آیت اللہ نمازی نے اہل سنت کے مقدسات کی توہین کو حرام قرار دینے کے سلسلے میں رہبر انقلاب کے فتوی کے بارے میں کہا: آپ کے فتوی نے وحدت کے دشمن انتہاپسندوں اور شیعہ سنی کے درمیان اختلاف ڈالنے کی صہیونی سازش کو ناکام بنادیا ہے۔آیت اللہ نمازی نے اس سازش کو ناکام بنانے میں رہبر معظم کے فتوی کی تعریف کرتے ہوئے کہا: آپ کے فتوی کا مقصد سنی اور شیعہ مسلمانوں کے درمیان اتحاد و یکجہتی کا قیام ہے اور یہ وہی موضوع ہے جس پر امام خمینی رحمة اللہ علیہ بھی تأکید فرمایا کرتے تھے۔
خبرگان قیادت کونسل کے رکن اور بلند پایہ عالم دین آیت اللہ نمازی نے کہا: شیعہ اور سنی بہت سے مسائل میں متفق الرائے ہیں اور انہیں اسلام دشمن طاقتوں کے خلاف متحد اور ہمفکر ہونا چاہئے۔
قابل ذکر ہے کہ عالم عرب کے بہت سے علماء اور دانشوروں نے اہل سنت کے مقدسات کی توہین کو حرام قرار دینے کے سلسلے میں حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے فتوی کا زبردست خیر مقدم کیا ہے اور خیر مقدم کا یہ سلسلہ ابھی جاری ہے۔








