ایران

امریکہ اور اسرائیل ایران کو دھمکی دینے کی پوزیشن میں نہیں

 

IR_Presڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے دشمنوں کے مقابلے میں ملت ایران کی ثابت قدمی اور طاقت کی جانب اشارہ کرتے ہوۓ کہا ہے کہ ایران کے خلاف کیا جانے والا ہر ممکنہ اقدام دشمنوں کے وقار اور تسلط کو خاک میں ملا دے گا۔ شیعت نیوز کے نمأندے کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے کل اتوار کے دن اپنے دورۂ قطر کے موقع پر امیر قطر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوۓ امریکہ اور صیہونی  حکومت کی جانب سے ایران کو دی جانے والی دھمکیوں سے متعلق پوچھے گۓ ایک سوال کے جواب میں کہاکہ امریکہ اور صیہونی حکومت اس قدر کمزور ہو چکے ہیں کہ وہ اب ایران کی ثابت قدم اور طاقتور ملت کو دھمکی دینے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔ ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے فلسطین اور لبنان کی استقامت کے مقابلے میں صیہونی حکومت کی ناکامی اور اس حکومت کی داخلی مشکلات کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ صیہونی اس بات سے بخوبی آگاہ ہیں کہ ایران مخالف ہر اقدام دنیا کے نقشے سے صیہونی حکومت کے مٹ جانے پر منتج ہوگا۔ ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے امریکہ کی فوجی کمزوری کی جانب اشارہ کرتے ہوۓ کہا کہ آج امریکی فوج کو عراق اور افغانستان میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے تہران اور دوحہ کے گہرے اور برادرانہ تعلقات کی جانب اشارہ کرتے ہوۓ کہا کہ عراق ، افغانستان اور فلسطین سمیت مختلف علاقائي اور عالمی مسائل کے بارے میں ایران اور قطر کے موقف ایک جیسے ہیں۔ اس پریس کانفرنس میں امیر قطر نے غزہ کے محاصرے کو علاقے اور عالم اسلام کا اہم ترین مسئلہ قرار دیا اور کہا کہ ایران اور ترکی نے فلسطین اور غزہ کے لوگوں کی مدد کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button