اقدار کی پابندی ، قیام عدل اور سامراج کے مقابلے کی ضرورت

31 اگست, 2010 12:13

Leader-mettingرہبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اقدار کی پابندی ، قیام عدل اور سامراج کے مقابلے کو ضروری قرار دیا ہے۔ صدر مملکت اور ان کی کابینہ نے ہفتۂ حکومت کی مناسبت سے کل رہبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی ۔ رہبرانقلاب اسلامی نے اس ملاقات میں شہید رجائي اور شہید باہنر کی خدمات کو سراہتے ہوۓ ان شہداء کو ایمان پر مبنی محنت و کوشش اور اصول و اقدار کی پابندی کا مظہر قرار دیا ۔ رہبر انقلاب اسلامی نے اس ملاقات میں اسلامی جمہوریہ ایران کی موجودہ حکومت کی سفارتی سرگرمیوں اور ثقافتی مسائل کی جانب اس حکومت کی توجہ پر اپنی مسرت کا اظہار کیا اور اس بات پر زور دیا کہ سیاسی مذاکرات سے زیادہ ان مذاکرات کے مقصد کا مدنظر رکھا جانا ضروری ہے ۔

7:51 شام مارچ 21, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔