ایران

اسرائیل کسی بھی جنگ کا متحمل نہیں ہو سکتا۔احمدی نژاد،حسن نصر اللہ

shiite_nejad_nasrallah

اسرائیل کسی بھی جنگ کا متحمل نہیں ہو سکتا،ایرانی صدر محمود احمدی نژاد نے حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل حسن نصر اللہ سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی لبنانی مزاحمت سے ڈرے ہوئے ہیںاور اسرائیل کسی بھی جنگ کا متحمل نہیں ہو سکتا ۔شیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق حسن نصر اللہ اور احمدی نژاد نے لبنان میں ترقیاتی کاموں پر بھی بات چیت کی ،احمدی نشاد نے حسن نصر اللہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ روز حسن نصر اللہ کے خطاب پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی طاقتیں لبنانی مزاحمت سے ڈر گئی ہیں اور صہیونی ریاست اسرائیل اپنی کھوئی ہوئی ساخت کہ جس کو انھوں نے لبنان کی ٣٣ روزہ جنگ اور غزہ میں ٢١ روزہ جنگ میں کھو دیا تھا،واپس حاصل کرنے کی کوشش میں ہیں ۔ایرانی صدر محمود احمدی نژاد نے مزید کہا کہ اسرائیل میں اتنی ہمت نہین کہ وہ لبنان پر حملہ کر سکے کیونکہ وہ ڈرا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ہر دم تیار رہنا ہے اور اگر اسرائیل نے وہی غلطی دوبارہ کی جو پہلے کی تھی تو اسے شدید نقصان پہچائیں گے۔ایرانی صدر محمود احمدی نژاد نے حسن نصر اللہ کو یقین دہانی کرائی کہ ایرانی حکومت لبنانیوں کے ساتھ ہے ۔اس موقع پر حسن نصر اللہ نے کہاکہ ہم غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کی دھمکیوں سے خوف نہیںکھاتے اور اسرائیلی دھمکیوں پر کان نہیں لگاتے انہوں نے کہا کہ اسرائیل جنگ کرنے کی حالت میں نہیں ہے اور اگر صہیونی ریاست اسرائیل نے جنگ کاآغاز کیا تو اسرائیل کو شدید مزاحمت کا سامنا کرنا ہو گا اور ایسی صورت میں اسرائیل کو سخت ترین نقصان پہنچائیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button