ایران

سیدھے راستے پر چلنا ہی استقامت ہے جس کے لئے مجاہدت اور بصیرت کی ضرورت ہے۔آیت اللہ سید علی خامنہ ای


31440 رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: اگر بعض سیاستدان بیچ راستے کاہلی کا مظاہرہ نہ کرتے تو آج ملک کی معنوی اور مادی حالت اس سے بہت بہتر ہوتی، / جیسا کہ بار بار تاکید کی گئی ہے اور معاشرے کے حقائق سےبھی ظاہر ہوتاہے کہ انقلاب سے الگ ہوکر جانے والوں سے اس کی طرف آنے والوں کی تعداد دو گنا ہے۔

یورپ میں طلباء کی اسلامی انجمنوں کی یونین کے اراکین نے کل بروز بدھ رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات کی۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے ملک میں علمی و سائنسی سرگرمیوں کو فوری ضرورت قراردیتے ہوئے فرمایا: نوجوانوں کے دوش پر

 ایک عظیم تاریخی مرحلے سے عبور کرنے کے لئےحصول علم اور خدا کی راہ میں جدوجہد و کوشش کی سنگین اور اہم ذمہ داری عائد ہے۔

 

رہبر معظم نے بیرون ملک طلباء کی اسلامی انجمنوں کی یونین کی درست اور صحیح سمت میں فعالیت کی طرف اشارہ کرتف ہوئے اسے شجرہ طیبہ اور مؤمن نوجوانوں کا ادارہ قرار دیتے ہوئے فرمایا: اسلامی جمہوریہ ایران کے عظیم و بلند و بالا اور گرانقدر اہداف تک پہنچنے کے لئے ملک میں علم و سائنس کو فروغ دینا اور اس کی جڑوں کو مضبوط کرنا بہت ہی اہم ہے ۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے دنیا پر حاکم نظام کو غیر منصفانہ قراردیتے ہوئے فرمایا: آج کی دنیا میں انسان غلط ثقافت و نظام ، تبعیض اور بے انصافی میں گھرا ہوا ہےاور دنیا میں بے انصافی مغربی سرمایہ دارانہ نظام کی طبیعت اور ذات کا حصہ بن گئی ہے جس پرلیبرل ڈیموکریسی کا خول چڑھا ہوا ہے۔

رہبر معظم نے دنیا میں منصفانہ نظام کے قیام کے سلسلے میں اسلامی جمہوریہ ایران کی کوششوں کی طرف اشارہ اور امید کا اظہارکرتے ہوئے فرمایا: عالمی سطح پر عدل و انصاف کے پرچم کو بلند کیا جاسکتا ہے اور اس پرچم کے سائے میں عوام کی بڑی تعداد کو جمع بھی کیا جاسکتا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اس سلسلے میں عدل و انصاف پر قائم نظام کی تشکیل اور اس نظام کو دنیا میں پہچنوانے کے دو عمدہ اہداف کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: اسلامی نظام کی تشکیل اور اس کی معرفی میں علم ایمان اور روحی و جسمی توانائی ضروری ہے اور یہ خصوصیات ملک کے نوجوانوں کے اندر موجود ہیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے خواہشات نفسانی کے باوجود اس سخت و دشوار راہ میں حرکت کے لئے استقامت و ایمان کی حفاظت اور مختلف جذبات و احساسات کو ضروری قراردیتے ہوئے فرمایا: لالچ و طمع کے بغیر سیدھے ومستقیم راستے پر چلنےکو ہی استقامت کہتےہیں جس کے لئے مجاہدت اور بصیرت کی ضرورت ہے۔

رہبر معظم نے ملک کے اندر بعض افراد کے انحراف اور طمع کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: اگر بعض افراد بیچ راستے کاہلی کا مظاہرہ نہ کرتے تو آج ملک کی معنوی اور مادی حالت اس سے بہت بہتر ہوتی، جیسا کہ بار بار تاکید کی گئی ہے اور معاشرے کے حقائق سےبھی یہی ظاہر ہوتاہے کہ انقلاب سے الگ ہوکر جانے والوں سے اس کی طرف آنے والوں کی تعداد دو گنا ہے۔

رہبر معظم نے دنیا کے بعض سیاستدانوں کی طرف سے تہران میں عاشور کے دن بلوائیوں کی حمایت کے بارے میں بیانات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: اس قسم کے بیانات ان کی خباثت اور تکبر اور ان کی طرف سے حقائق کو منحرف کرنے کی کوشش ہے اور اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ صہیونی ذرائع ابلاغ سے متاثر ہیں۔

اس ملاقات کے آغاز میں یورپ میں طلباء کی اسلامی انجمنوں کی یونین میں ولی فقیہ کے نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمین جواد اژہ ای نے تہران میں اس یونین کے چوالیسویں اجلاس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: اس یونین نے حاکمیت کے مختلف سلائق کے ساتھ ہر قسم کے تفرقہ اور اختلاف سے اجتناب کیاہےاور امام خمینی (رہ) اور ولایت فقیہ کے راستے پر گامزن رہتے ہوئے اپنا کام قوت کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہے۔

یورپ میں طلباء کی اسلامی انجمنوں کی یونین کے سکریٹری نے بھی کہا: اس یونین کے طلباء امام خمینی(رہ) اور ولایت فقیہ کے ساتھ والہانہ محبت رکھتے ہیں اور اس راستے پر گامزن رہتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کو علمی و معنوی اقتدار تک پہنچانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button