مقالہ جات

ہر قوم پکارے گی ہمارے ہیں حسین ع

man moh singبھارتی وزیراعظم جناب منموہن سنگھ کے امام حسین (ع) کے لئے عزت و محبت کا ایک انداز آپ اس تصویر میں دیکھ سکتے ہیں – انسان خواہ کسی بھی مذہب سے ہو اگر وہ با ضمیر اور با غیرت ہوگا تو وہ امام حسین (ع) سے ضرور عقیدت رکھتا ہوگا – سکھوں کے روحانی پیشوا بابا گرو نانک کی نسبت سے مشہور ایک واقعہ ہے کہ بابا گرو نانک اپنے مصاحبوں کے ساتھ ایک محفل میں بیٹھےتھے اور امام حسین (ع) کا ذکر ہوا جس پہ بابا گرو نانک کی آنکھیں چھلک پڑی اور وہ گریہ کرنے لگے – ایک مصاحب نے پوچھا کہ بابا آپ مسلمانوں کے امام حسین (ع) کو کیوں رو رہے ہیں – تو بابا گرو نانک نے جواب دیا کہ اگر تو اپنی مان بہن بیوی اور بیٹی میں فرق کر سکتا ہے تو یہ سب بھی حسین (ع) کی بدولت ہے – کوئی با غیرت شخص امام حسین (ع) سے بغض و دشمنی نہیں رکھ سکتا – امام حسین (ع) کے ساتھ کربلا میں یزید کے خلاف جنگ کرنے والے راہب دت کا مذہب بھی ہندو مت تھا لیکن اس نے نا صرف امام حسین (ع) پہ اپنے سات بیٹوں کی جان قربان کی بلکہ امام حسین (ع) کی نسبت سے اسے ہندوں میں بلند مقام بھی حاصل ہے – غرض یہ کہ امام حسین (ع) سے محبت و عقیدت کے لئے شیعہ یا مسلمان ہونا ضروری نہیں انسان کا صرف با ضمیر ، شریف النفس اور با غیرت ہونا ضروری ہے – امام حسین (ع) کی محبت میں تمام با غیرت اور با عزت لوگ متحد ہیں – کسی شاعر نے کیا خوب کہا ہے در حسین (ع) پہ ملتے ہیں ہر ایک خیال کے لوگ یہ اتحاد کا مرکز ہے آدمی کے لئے اسی طرح جوش ملیح آبادی نے بہت خوب فرمایا ہے انسان کو بیدار تو ہو لینے دو ، ہر قوم پکارے گی ہمارے ہیں حسین

متعلقہ مضامین

Back to top button