مقالہ جات

صہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات منافقت ہے

shiite-ahmedkhatmi

تہران کی مرکزی نمازجمعہ آج آیت اللہ سید احمد خاتمی کی امامت میں ادا کی گئی جس میں نمازیوں کی ایک بہت بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ تہران کے خطیب جمعہ نے سات صفرالمظفرفرزندرسول حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام کے یوم ولادت باسعادت کی مناسبت سے مبارکباد پیش کی ۔انھوں نے اسلام کے اخلاقی اصول کی اپنی بحث کوجاری رکھتے ہوئے یاد خدا کےبارے میں اپنی گفتگوآگے بڑھائي اورکہاکہ شیطان لوگوں میں اختلاف پیدا کرکے انھیں یاد خدا سے غافل کرنے کی کوشش کرتا ہے ۔ انھوں نے کہا

کہ شیطان لوگوں کے دلوں میں کینہ اورکدورت کوبھڑکا کرانھیں آپس میں لڑاتا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ قرآن کریم کے مطابق اہل بہشت میں ان لوگوں کی تعداد سب سے زیادہ ہوگی جن کے دل کینے سے پاک ہوں گے ۔ اورسورہ حشر کی آیت نمبردس میں بھی ارشاد ہوتا ہے کہ مومن خود کہتا ہے کہ پالنے والے کسی بھی مومن کے بارے میں میرے دل میں کینہ نہ ہونے دے ۔بنابریں اہل بہشت کا وطیرہ یہ ہے کہ وہ عفوودرگذرسے کام لیتے ہيں ۔تہران کے خطیب جمعہ نے کہا کہ کوشش یہی ہونی چاہئے جیسا کہ قرآن کا حکم ہے اپنے درمیان بھائی چارہ پیداکریں اورکدورتوں کودورکریں۔تہران کے خطیب جمعہ نمازکے دوسرے خطبے میں اسلامی انقلاب کی اکیسویں سالگرہ کی آمد کی مناسبت سے کہاکہ  اس انقلاب نے اسلام کودوبارہ زندہ کیا ، جس اسلام کوافیون کہا جانے لگا تھا اس میں تازہ روح پھونکی اوراس انقلاب نے ایرانی عوام کی عظمت رفتہ کودوبارہ بحال کیا ۔تہران کے خطیب جمعہ نے اس سلسلےمیں جشن انقلاب  تقریبات کا اہمتام کرنےوالی کمیٹی کے عہدیداروں سے کہا کہ اس سال بھی عشرہ فجرکی تقریبات اس کے شایان شان طریقے سے منعقدکریں تہران کے خطیب جمعہ نے کہاکہ رہبرانقلاب اسلامی نے عشرہ فجرکی تقریبات کا اہتمام کرنےوالی کمیٹی  کے ارکان سے ملاقات میں بہت ہی اہم نکات کی طرف اشارہ کیا ہے تہران کے خطیب جمعہ نے کہاکہ رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایاہے کہ موجودہ صورت حال میں تمام سیاسی جماعتوں کوچاہئے کہ وہ دشمنوں سے اپنی حدیں معین کریں اوراس دوران خواص پرسب سےزیادہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے انھوں نے کہا کہ آج ایران میں دوہی محاذہيں ایک انقلاب کا وفادارمحاذ کہ جس کی قوت کا مشاہدہ ایک بارپھر دنیا نے تیس دسمبرکے جلوسوں میں کرلیا ۔ اس محاذمیں ایران کے عوام اپنے رہبرکی قیادت میں اسلامی انقلاب کے اصولوں اوراسلامی تعلیمات کی سربلندی کے لئے آگے بڑھ رہے ہيں دوسری طرف انقلاب دشمن محاذ ہے جس  میں امریکہ برطانیہ صہیونی حکومت اورفریب خوردہ عناصراورمنافقین کے افراد ہيں ۔ تہران کے خطیب جمعہ نے کہا کہ اس دوران بعض ایسے لوگ بھی ہيں جویہ کہتے ہيں کہ وہ نظام کے ساتھ ہيں مگرانھیں کچھ اعتراض ہے ۔ تہران کے خطیب جمعہ نے کہاکہ ایران کےقانون میں اعتراض کرنےوالوں کوپورا پورا حق دیا گیا ہے انھیں کبھی باغی نہیں کہا گیا ہے باغیوں کا حساب الگ ہے وہ محارب ہيں مگرجولوگ کہتے ہيں ہمیں اعتراض ہے انھيں اپنا موقف صاف کرنا چاہئے کہ وہ کس طرف ہيں دشمن کی طرف ہيں یا اپنوں کی طرف ہيں آیت اللہ احمد خاتمی نے کہاکہ جولوگ خودکومعترض کہتے ہيں تووہ  کب تک بیانات دیتے رہيں گے وہ بھی ایسے بیانات جن سے دشمن فائدہ اٹھا ئے ۔تہران کے خطیب جمعہ نے کہا کہ ان باتوں کے پیش نظراس طرح کے اعتراضات اوربیانات جن سے دشمن فائدہ اٹھاتا ہے ملک اورقوم سے غداری کے مترادف ہيں ۔ انھوں نے کہاکہ اس طرح کے اعتراضات جن میں بنیادی آئین کوہدف بنایا جاتا ہے قانونی اورشرعی اعتبارسے جائزنہيں ہیں۔ آیت اللہ سید احمد خاتمی نے  کہاکہ آج اسلامی انقلاب کا شجرہ طیبہ اتنا تنومندہوچکا ہے کہ اسے اس طرح کے بیانات سے نہيں ہلایا جاسکتا ۔انھوں نےکہا کہ جولوگ خود کومعترض کہتے ہیں انھیں چاہئے کہ اگروہ عوام کی آغوش میں رہنا چاہتے ہیں تواپنا راستہ جلد سے جلد واضح کریں وگرنہ شکست ان ہی  لوگوں کی ہی ہوگی اورعوام ان لوگوں مستردکردیں گے ۔تہران کے خطیب جمعہ نے رہبرانقلاب اسلامی کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ خواص کی جانب سے دوپہلوبیانات دینا مناسب نہيں ہے اس سے بحران پیداہوتا ہے ۔خواص پرسب سے زیادہ ذمہ داری عائدہوتی ہے کہ وہ اس ماحول میں اپنا موقف واضح کریں ۔انھوں نے کہا شفاف موقف کے اظہارکا مطلب یہ ہے کہ اگرتم لوگ ولایت فقیہ کوتسلیم کرتے ہوئے تواپنے لئے امریکہ اورصہیونی حکومت کی حمایت کی مذمت کرو ۔تمام  ترحادثات اورعاشورہ کے دن ہونےوالے واقعات سمیت ان تمام اقدامات کی جن کے تحت انقلابی اقداراورامام خمینی کی شان میں اہانت کی گئی ہے ان کی مذمت کرو۔آیت اللہ سیداحمدخاتمی نے ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں کہاکہ دشمنوں کویہ جان لینا چاہئے ایٹمی پروگرام اوراس کا معاملہ ایرانی عوام کے نقطہ نگاہ سے ختم ہوچکا ہے اوروہ اپنے اس حق سے ذرہ برابربھی چشم پوشی نہیں کريں گے ۔انھوں نے ساتھ ہی ان ملکوں کوبھی نصیحت کی جوایران سے دوستی کا دم توبھرتے ہيں مگرشیطانی قوتوں کے فریب میں بھی آجاتے ہيں ۔انھوں نے ہیٹی میں آنےوالے شدید زلزلے پرگہرے افسوس کا اظہارکرتے ہوئے اس صورت حال سے امریکہ کی طرف سے غلط فائدہ اٹھائے جانے کے اقدام کی مذمت کی ۔ انھوں نے کہاکہ امریکہ نے ہزاروں کی تعداد میں اپنے فوجی ہیٹی روانہ کرکے عملی طورپراس ملک پرقبضہ کرلیا ہے تہران کے خطیب جمعہ نے کہاکہ ہیٹی کے عوام کوفوری طورپرامداد کی ضرورت ہے مگرامریکی فوج، ہیٹی کے ہوائی اڈے پرموجود امدادی سامان کومتاثرین تک نہیں پہنچنے دے رہی ہے تہران کے خطیب جمعہ نے اسی طرح صہیونی حکومت کے جرائم کے بارے میں کہا کہ غزہ پرصہیونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کوایک سال کا عرصہ گذرچکا ہے اس دوران یورپی یونین کے  ایک وفد نے بھی غزہ کا دورہ کیا اورواقعہ کے ایک سال بعد غزہ کا دورہ کرنےوالے اس وفد کے سربراہ نے بھی کہاہے کہ جب میں نے غزہ میں ہونےوالے مظالم کے آثار کا مشاہدہ کیا تومیں لرزاٹھا ۔ تہران کے خطیب جمعہ نے ان ملکوں اورتنظیموں کوجوانسانی حقوق کے دفاع کا دعوی کرتے ہيں نصیحت کرتے ہوئے کہاکہ اگرفوری طورپرغزہ کے عوام پرہونےوالے مظالم کا تدارک نہ کیا توصورت حال اوربھی بحرانی ہوجائے گی اوراس صورت میں انسانی حقوق کی مدافع تنظیموں کے فلسفہ وجودی پرسوالیہ نشان لگ جائے گا ۔ تہران کے خطیب جمعہ نے بعض عرب ملکوں کی طرف سے صہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات برقرارکرنے کی کوششوں پرتنقید کرتے ہوئے کہا متحدہ عرب امارات نے گذشتہ دنوں صہیونی حکومت کے ایک وزیرکی میزبانی کی جومنافقت ہے ۔ انھوں نے کہا کہ عرب ممالک صہیونی حکومت کے ساتھ اس طرح کے تعلقات برقرارکرکے اغیار کے میدان میں کھیلنے کی کوشش کررہے ہيں جس کا کوئی نتیجہ نہيں نکلے گا ۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button