غاصب اسرائیل کے حملے میں القسام کے رفح بریگیڈ کمانڈر کی شہادت
شیعیت نیوز : حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے اپنی جنرل ملٹری کونسل کے رکن اور رفح بریگیڈ کے کمانڈر کی شہادت کی تصدیق کر دی ہے، جو ہفتہ 14 نومبر کی شام جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس میں المواصی کے مقام پر غاصب اسرائیل کے فضائی حملے میں شہید ہوئے۔
القسام بریگیڈز کے بیان کے مطابق شہید کمانڈر 1991ء میں تنظیم میں شامل ہوئے، صہیونی جیلوں میں قید رہے، متعدد خصوصی کارروائیوں اور دشمن کی دراندازیوں کے مقابلے میں حصہ لیا اور انتفاضہ اقصیٰ کے دوران بھی فعال کمانڈروں میں شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیں : روسی شہریت کے باوجود غزہ نہ چھوڑنے والے فلسطینی سرجن کی شہادت
بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ طوفان الاقصیٰ آپریشن کی منصوبہ بندی اور نگرانی میں حصہ لینے والے اہم کمانڈروں میں سے تھے، اور انہوں نے 15 ستمبر کو اپنے پیشرو کی شہادت کے بعد رفح بریگیڈ کی کمان سنبھالی تھی۔
حماس نے بھی بیان جاری کر کے شہید کمانڈر کو خراج عقیدت پیش کیا۔ القسام بریگیڈز نے کہا کہ دشمن کا جرم جتنا بڑھے گا، مزاحمت کا عزم اتنا ہی مضبوط ہوگا اور شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔







