رہبر انقلاب کے نمائندوں نے آیت اللہ وحید خراسانی کی عیادت کی
شیعیت نیوز : رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام سید مجتبیٰ خامنہ ای (حفظہ اللہ) کی جانب سے ایک وفد نے تہران کے اسپتال میں آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانی کی عیادت کی ہے۔ وفد نے ان کی جسمانی صحت اور جاری علاج کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔
عیادت کے لیے جانے والے وفد میں حجۃ الاسلام والمسلمین رحیمیان، محمدی عراقی اور حاج علی اکبری شامل تھے۔ انہوں نے بزرگ مرجع تک سلام اور دعائیں پہنچائیں۔
یہ بھی پڑھیں : انتقال کی خبر درست نہیں، دفتر آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانی
آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانی کو بیماری کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ تازہ اطلاع کے مطابق وہ انتہائی نگہداشت کے شعبے میں زیر علاج ہیں۔
وفد نے اسپتال میں ان کی صحت اور علاج معالجے کی صورت حال دریافت کی۔ یہ ملاقات رہبر انقلاب اسلامی کی جانب سے بزرگ مرجع کی عیادت اور ان تک دعائیہ پیغام پہنچانے کے لیے انجام پائی۔







