ہمسایوں سے اختلاف نہیں، جارحین کے اڈے نشانہ بنیں گے، ایرانی وزیر خارجہ

16 نومبر, 2026 11:22

شیعیت نیوز : ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوستانہ اور تعمیری تعلقات کا خواہاں ہے اور خطے کے ممالک سے اس کا کوئی بنیادی اختلاف نہیں، تاہم کسی بھی ملک کی سرزمین، فضائی حدود اور تنصیبات کو ایران کے خلاف جارحیت کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔

اقتصادی تعاون تنظیم (ایکو) کے وزرائے خارجہ کے 30ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم کرنے کے لیے عائد پابندیاں ان کے حوصلے پست کرنے کے بجائے اپنے جائز حقوق کے تحفظ کے عزم کو مزید مضبوط کر رہی ہیں۔ ایران گزشتہ دو برسوں سے سفارت کاری اور تنازعات کے پرامن حل پر قائم رہا، تاہم امریکہ نے جارحیت کا راستہ اختیار کیا۔

یہ بھی پڑھیں : ایران پر فوجی حملہ ایک غلط فیصلہ تھا، سابق امریکی وزیر خارجہ

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ اور غاصب اسرائیل کی مشترکہ جارحانہ کارروائیوں کے نتیجے میں شہید رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای (رضوان اللہ علیہ)، متعدد اعلیٰ سیاسی و عسکری حکام اور پانچ ہزار سے زائد ایرانی شہری شہید ہوئے، جن میں میناب کے ایک اسکول کے 168 طلبہ اور اساتذہ بھی شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خلیج فارس میں عدم استحکام اور آبنائے ہرمز کے گرد پیدا ہونے والی صورت حال امریکہ اور اسرائیل کی معاندانہ پالیسیوں کا نتیجہ ہے، اور واضح کیا کہ ایران کے جائز جوابی اقدامات صرف جارح قوتوں کے فوجی اہداف اور اڈوں کے خلاف ہیں۔

11:33 صبح نومبر 16, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔