معرفت آل محمدؑ کے بغیر سرخروئی ممکن نہیں، علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی

16 نومبر, 2026 11:08

شیعیت نیوز : شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے کہا ہے کہ جب تک مسلمان محمد و آل محمد علیہم السلام کی حقیقی معرفت حاصل نہیں کرتے، اس وقت تک دنیا و آخرت میں سرخروئی حاصل نہیں کر سکتے۔

انہوں نے یہ بات 3 جمادی الثانی، یوم شہادت دختر رسولؐ کی مناسبت سے گجرات کی مرکزی امام بارگاہ حسینیہ میں منعقدہ مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ امام بارگاہ پہنچنے پر شیعہ علماء کونسل کے ضلعی رہنما عبداللہ رضا، دیگر تنظیمی رہنماؤں اور امام بارگاہ کے عہدیداران نے ان کا استقبال کیا، جبکہ مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔

یہ بھی پڑھیں : سیرت زہرا حق پر استقامت کا درس دیتی ہے، علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی

علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے فضائل، مناقب اور مصائب بیان کرتے ہوئے کہا کہ آج بھی معرفت محمد و آل محمدؑ سے سرشار افراد اپنے کردار، عمل اور دینی استقامت کے ذریعے دشمنان اسلام کی سازشوں کا مقابلہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کی سربلندی اور کامیابی کا راستہ بھی اسی وقت ہموار ہو سکتا ہے جب سیرت محمد و آل محمدؑ پر عمل کیا جائے۔ مجلس کے بعد علمائے کرام کے ایک وفد نے ان سے ملاقات کی، جس میں تنظیمی امور اور قومی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

11:19 صبح نومبر 16, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔