کوئٹہ ہزارہ ٹاؤن میں ایام فاطمیہ پر نمائش بصیرت فاطمی کا انعقاد

15 نومبر, 2026 15:00

شیعیت نیوز : ایام فاطمیہ کی مناسبت سے مدرسہ علمیہ علی ابن ابی طالب علیہ السلام، ہزارہ ٹاؤن کوئٹہ میں "نمائش بصیرت فاطمی” کا انعقاد کیا گیا ہے، جو 11 سے 15 نومبر 2026ء تک جاری رہی۔

نمائش میں اہل بیت علیہم السلام کی مظلومیت اور تاریخ کے مختلف اہم پہلوؤں سے متعلق مطالعاتی و تحقیقی مواد، تخلیقی پیشکشیں اور تاریخی موضوعات اجاگر کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں : مجالس سیدہ زہرا کے خلاف مقدمہ ناقابل قبول ہے، علامہ مقصود علی ڈومکی

اس علمی و ثقافتی سرگرمی کا مقصد طالبات میں تاریخی شعور، دینی معرفت اور فکری بصیرت کو فروغ دینا ہے۔

اس سلسلے میں اسکول، کالج، یونیورسٹی اور حوزہ علمیہ کی طالبات کو خصوصی طور پر شرکت کی دعوت دی گئی، تاکہ وہ مختلف موضوعات پر گفتگو، تبادلۂ خیال اور علمی مباحثوں میں حصہ لے سکیں۔

3:10 شام نومبر 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔