یوم شہادت سیدہ زہرا پر پاراچنار بند رہا اور مجالس عزا منعقد ہوئیں

14 نومبر, 2026 14:52

شیعیت نیوز : دختر رسول حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم شہادت کے موقع پر پاراچنار کی مرکزی امام بارگاہ میں مجلس عزا منعقد ہوئی، جس میں مومنین نے بڑی تعداد میں شرکت کر کے دختر رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو پرسہ دیا اور اہل بیت علیہم السلام سے اپنی عقیدت و محبت کا اظہار کیا۔

تین جمادی الثانی کے موقع پر پاراچنار شہر مکمل طور پر بند رہا اور کاروباری سرگرمیاں معطل رہیں۔ اس کے علاوہ ضلع کرم بھر کی امام بارگاہوں میں بھی مجالس عزا اور عزاداری کا سلسلہ جاری رہا، جن میں مومنین نے بھرپور شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں : پاراچنار میں سڑک کا مسئلہ ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے، علامہ زاہد حسین انقلابی

یوم شہادت کے موقع پر پاراچنار شہر اور امام بارگاہوں کے اطراف سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ پولیس اہلکاروں کے ساتھ رضاکار بھی سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور رہے تاکہ عزاداروں کو پرامن ماحول فراہم کیا جا سکے اور عزاداری بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رہے۔

مجالس عزا میں شریک مومنین نے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا سے اپنی عقیدت کا اظہار کیا اور آپ کی تعلیمات اور سیرت پر عمل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

3:06 شام نومبر 14, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔