عمران خان نے سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری پر مکمل اعتماد ظاہر کیا
شیعیت نیوز : بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے ایک بار پھر سربراہ مجلس وحدت مسلمین اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری پر مکمل اعتماد اور حمایت کا اظہار کیا ہے۔
اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے اپنے وکلاء سے تین گھنٹے سے زائد جاری رہنے والی ملاقات میں پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری کے نام خصوصی پیغام بھیجا، جس میں نظریے پر ڈٹے رہنے کی ہدایت کی گئی۔ پیغام کے مطابق عمران خان نے دونوں اپوزیشن لیڈرز کی ایک بار پھر تائید کی۔
یہ بھی پڑھیں : سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور اچکزئی اپوزیشن لیڈر رہیں گے، عمران خان
عمران خان نے کہا کہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور محمود خان اچکزئی جھکنے اور بکنے والے لوگ نہیں بلکہ نظریے پر ڈٹے رہنے والے لوگ ہیں، اور ان کی نامزدگی ان کا سوچا سمجھا فیصلہ تھا جس پر وہ آج بھی قائم ہیں۔
پیغام کے مطابق عمران خان نے سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور محمود خان اچکزئی کو ایک وسیع تر اپوزیشن اتحاد تشکیل دینے کا پیغام بھی پہنچایا اور کہا کہ جمعیت علمائے اسلام کے رہنماؤں سے بات چیت بھی یہی دونوں اپوزیشن رہنما کریں۔







