حضرت فاطمہ زہرا پوری بشریت کے لیے اسوۂ حسنہ ہیں، شیخ ذاکر حسین مقپون

14 نومبر, 2026 14:47

شیعیت نیوز : امامیہ آرگنائزیشن پاکستان، بلتستان ریجن کے زیر اہتمام مرکزی امامیہ جامع مسجد سکردو میں منعقدہ ایام فاطمیہ کی دوسری مجلس سے خطاب کرتے ہوئے حجت الاسلام شیخ ذاکر حسین مقپون نے کہا ہے کہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا پوری بشریت کے لیے اسوۂ حسنہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عقل انسانی کائنات کے بہت سے پوشیدہ حقائق دریافت کر لیتی ہے، مگر حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی حقیقت اور مقام و منزلت کے ادراک سے عاجز ہے۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آپ کی تعظیم میں کھڑے ہوتے اور فرماتے: فَاطِمَةُ بَضْعَةٌ مِنِّي، مَنْ آذَاهَا فَقَدْ آذَانِي، یعنی فاطمہ میرا ٹکڑا ہے، جس نے انہیں اذیت دی اس نے مجھے اذیت دی۔

یہ بھی پڑھیں : حضرت فاطمہ زہرا کی رضا ہی اللہ کی رضا ہے، آغا سید مصطفیٰ شاہ

شیخ ذاکر حسین مقپون نے امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے فرمان فِي ابْنَةِ رَسُولِ اللّٰهِ لِي أُسْوَةٌ حَسَنَةٌ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جب خود امام زمانہ دختر رسول کو اپنا اسوۂ حسنہ قرار دیتے ہیں تو آپ پوری انسانیت کے لیے بہترین نمونہ عمل ہیں۔ انہوں نے روز قیامت حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کے مقام شفاعت پر بھی روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہا کہ محبت فاطمہ محض زبانی عقیدت کا نام نہیں بلکہ سیرت فاطمی کو اپنانے، اہل بیت علیہم السلام کی تعلیمات پر عمل کرنے اور زندگی کو الٰہی اصولوں کے مطابق ڈھالنے کا نام ہے۔ انہوں نے نوجوانوں کی فکری و اخلاقی حفاظت اور امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے ظہور میں تعجیل کی دعا پر زور دیا۔

3:06 شام نومبر 14, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔