آلِ سعود نے تکفیری فتوؤں کی آڑ میں جزیرہ عرب میں قتلِ عام کیا، تاریخی جائزہ

09 نومبر, 2026 17:38

شیعیت نیوز : جزیرہ عرب میں آلِ سعود کے اقتدار کے قیام اور توسیع کی تاریخ قتلِ عام، لوٹ مار اور عام شہریوں کی جبری بے دخلی کے واقعات سے بھری ہوئی ہے۔ یمنی محقق ابراہیم محمد الہمدانی کے ایک تحقیقی مضمون میں حجاز، نجد اور یمن و عراق کے سرحدی علاقوں میں ہونے والے حملوں کی تفصیلات پیش کی گئی ہیں۔

مضمون کے مطابق آلِ سعود نے اقتدار پھیلانے کے لیے ’’اخوان من اطاع اللہ‘‘ نامی مسلح گروہ کی مدد لی، جسے سخت گیر تکفیری نظریات پر تیار کیا گیا تھا۔ اس سوچ کے تحت مخالف نظریات رکھنے والوں کو کافر اور مرتد قرار دے کر ان کی جان و مال پر حملوں کو جائز سمجھا جاتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : یمن پر جنگ کو مسلکی رنگ دینے کا سعودی حربہ ناکام، صادق سریع

طائف پر قبضے کے بعد آلِ سعود سے وابستہ مسلح افراد نے بڑے پیمانے پر قتلِ عام کیا جس میں مرد، خواتین اور بچے نشانہ بنے۔ یمن سے حج کے لیے جانے والے زائرین کے قافلے پر تنومہ کے مقام پر حملے میں تقریباً تین ہزار یمنی حجاج شہید ہوئے، جنہوں نے امان طلب کی مگر انہیں بخشا نہیں گیا۔

مضمون میں برطانوی سامراج کی جانب سے آلِ سعود کو سیاسی، فوجی اور اقتصادی مدد کا ذکر کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہی روش آج یمن پر سعودی جارحیت میں جاری ہے۔ پیش کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ بارہ برسوں میں یمن میں 4 ہزار 365 بچے شہید اور 5 ہزار 578 زخمی جبکہ 2 ہزار 653 خواتین شہید اور 3 ہزار 351 زخمی ہوئیں۔

12:31 صبح نومبر 10, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔