مکتب اقبال کا بنیادی ستون مزاحمت و مقاومت ہے، ذلت و تسلیم نہیں، علامہ سید جواد نقوی

11 نومبر, 2026 20:31

شیعیت نیوز : تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے کہا ہے کہ علامہ اقبال کے ہاں دین کا ایک مکمل منظومہ فکر موجود ہے، جس میں توحید اور نظام رسالت و امامت ایک مربوط فکری عمارت کی صورت میں سامنے آتے ہیں اور اس عمارت میں خودی اور مزاحمت و مقاومت کو مرکزی ستون کی حیثیت حاصل ہے۔ انہوں نے یہ بات یوم اقبال کے موقع پر جامعہ عروۃ الوثقیٰ لاہور میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں کہی۔

علامہ سید جواد نقوی نے کہا کہ علامہ اقبال نے برصغیر کی تاریخ سے یہ حقیقت واضح کی کہ ہزاروں میل دور سے آنے والی ایک چھوٹی سی اقلیت یہاں کی اکثریت پر حکمران بن گئی اور اس کی سرزمین، اختیار اور تعلیم چھین کر اسے غلام بنا دیا، اور یہ اس لیے ممکن ہوا کہ قوم نے مدافعت و مزاحمت کا راستہ چھوڑ دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : پوپ لیو چہاردہم پاکستان آئیں تو پرتپاک استقبال کریں گے، علامہ سید جواد نقوی

انہوں نے کہا کہ آج بھی یہی سوال پوری امت مسلمہ کے سامنے ہے کہ دنیا کی آٹھ ارب آبادی میں ظلم و جارحیت کے خلاف مزاحمت کرنے والے کتنے ہیں، اور دین، قرآن اور تعلیمات ایک ہونے کے باوجود امت کا اجتماعی کردار مزاحمت سے خالی کیوں ہے؟

علامہ سید جواد نقوی نے کہا کہ اقبال نے جوانان عجم کو مزاحمت و مقاومت کے راز سے آشنا کیا جنہوں نے آگے بڑھ کر یہ پیغام قبول کیا۔ انہوں نے زور دیا کہ اقبال کے پیغام کو محض شاعری اور فکری مباحث تک محدود رکھنے کے بجائے اجتماعی شعور اور عملی کردار میں ڈھالا جائے۔

8:42 شام نومبر 11, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔