آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانی صحت یاب ہوکر اسپتال سے گھر منتقل ہوگئے
شیعیت نیوز : مرجع تقلید آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانی طبی معائنے کے بعد اسپتال سے ڈسچارج ہوکر گھر واپس آگئے ہیں۔ ان کے دفتر نے بیان جاری کرتے ہوئے صحت یابی پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا اور دعا و توسل کرنے والے تمام مومنین کا شکریہ ادا کیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اسپتال میں داخلے کے بعد اندرون و بیرون ملک بڑی تعداد میں مومنین نے دعاؤں، مجالسِ توسل اور بالخصوص حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے وسیلے سے ان کی صحت یابی کے لیے بارگاہِ الٰہی میں دعا کی۔
یہ بھی پڑھیں : رہبر انقلاب کے نمائندوں نے آیت اللہ وحید خراسانی کی عیادت کی
دفتر کے مطابق اللہ تعالیٰ کے فضل، اہل بیت علیہم السلام کی عنایات اور مومنین کی دعاؤں کی برکت سے آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانی گھر منتقل ہوگئے ہیں۔ بیان میں مقلدین، اہم شخصیات اور فون، پیغامات یا عیادت کے ذریعے خیریت دریافت کرنے والوں کا بھی شکریہ ادا کیا گیا۔
دفتر نے ڈاکٹروں، نرسوں اور طبی عملے کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے لیے اجر اور کامیابی کی دعا کی۔ مومنین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانی کی مکمل صحت و عافیت کے لیے اپنی دعاؤں میں انہیں یاد رکھیں۔







