پاکستان یمن جنگ میں فریق نہ بنے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ پاکستان یمن جنگ میں فریق بننے کے بجائے امن اور ثالثی کے لیے کردار ادا کرے۔ اسلام آباد میں شہدائے مقاومت و تجدید عہد کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے 2015ء کی متفقہ پارلیمانی قرارداد پر عمل درآمد کی ضرورت پر زور دیا۔
سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ یمن کی جانب سے پاکستان کو ثالثی کی پیشکش موجود ہے اور انہوں نے وزیراعظم کو خط لکھ کر معاملے کی حساسیت سے آگاہ کیا ہے۔ ان کے مطابق پاکستان کو جنگ بندی، مذاکرات اور تنازعے کے پُرامن حل کے لیے اپنی کوششیں بروئے کار لانی چاہئیں۔
یہ بھی پڑھیں : یمن میں ایرانی فوجی ماہرین کا دعویٰ مسترد، اسماعیل بقائی
انہوں نے کہا کہ یمنی عوام کو غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کی حمایت اور غاصب اسرائیل کی جارحیت کے خلاف آواز اٹھانے کی سزا دی جا رہی ہے۔ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے یمنی عوام کے ساتھ یکجہتی ظاہر کرتے ہوئے ان پر ہونے والے مظالم کی مذمت کی۔
سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ایران کے خلاف امریکی و صیہونی جارحیت کو بھی مسترد کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی قوم کو قیادت پر حملوں سے خوفزدہ کرنے کے اندازے غلط ثابت ہوئے، جبکہ ایران نے شجاعت، حکمت اور استقامت کے ساتھ مقابلہ کیا۔







