یمن میں ایرانی فوجی ماہرین کا دعویٰ مسترد، اسماعیل بقائی

06 نومبر, 2026 09:38

شیعیت نیوز : ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے یمن میں ایرانی فوجی ماہرین کی موجودگی کے دعوے کی سختی سے تردید کی ہے۔ انہوں نے یمن اور سعودی رجیم کے تنازع میں ایران کی مداخلت سے متعلق یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کایا کالاس کے الزام کو بھی مسترد کیا۔

بقائی نے کہا کہ یمنی قوم اپنی خودمختاری اور انسانی وقار کے دفاع کے لیے صلاحیت، تجربہ، شجاعت اور عزم رکھتی ہے اور اسے کسی فریق کی مداخلت کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے ایسی خبروں کو حقائق چھپانے اور رائے عامہ کو گمراہ کرنے کی کوشش قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں : یمن میں ہمارے ماہرین کی موجودگی کا الزام سراسر جھوٹ ہے، حزب اللہ لبنان

انہوں نے یورپی یونین پر یمنی عوام کے خلاف پابندیوں اور اقتصادی محاصرے میں شریک ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ الزام تراشی سے ذمہ داری ختم نہیں ہوتی۔ بقائی نے رہائشی علاقوں، شہری تنصیبات اور بنیادی ڈھانچے پر فوجی حملوں کی مذمت کی۔

ایرانی ترجمان نے امن کے لیے جارحیت کا خاتمہ، یمنی عوام کے حق خودارادیت کا احترام، بحری و فضائی محاصرے کی مکمل بندش اور طے شدہ روڈ میپ کی بنیاد پر مذاکرات ضروری قرار دیے۔ انہوں نے اس عمل میں ایران کی معاونت کی آمادگی کا اعادہ کیا۔

11:20 صبح نومبر 6, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔