نوجوانوں کے مسائل سنیں، جائز مطالبات کی حمایت کریں، آیت اللہ اعرافی

06 نومبر, 2026 08:27

شیعیت نیوز : حوزہ علمیہ ایران کے سربراہ آیت اللہ علی رضا اعرافی نے ایام فاطمیہ کے موقع پر مبلغین کو نوجوانوں کے سوالات اور مشکلات سمجھنے، عوام کے دکھ درد میں شریک ہونے اور ان کے جائز مطالبات کی حمایت کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے تبلیغ کو معاشرے کی حقیقی ضروریات سے مربوط کرنے پر زور دیا۔

انہوں نے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی سیرت کی روشنی میں مسلمان خواتین کے حقیقی مقام کو واضح کرنا علماء اور ثقافتی کارکنوں کی ذمہ داری قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انفرادی، خاندانی، سماجی اور سیاسی زندگی میں سیرت فاطمی سے رہنمائی لی جائے اور نوجوانوں کے دینی سوالات کے جواب دیے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں : اسکولوں اور یونیورسٹیوں میں فاطمہ شناسی کو عام کیا جائے، آیت اللہ فاضل لنکرانی

آیت اللہ اعرافی نے ملک کی تعمیر نو، سائنسی و معاشی ترقی اور محاذ مقاومت کی حمایت کو تبلیغی سرگرمیوں کا حصہ بنانے پر بھی زور دیا۔ انہوں نے حکومتی اداروں سے کہا کہ معاشی و ثقافتی پالیسیوں میں اصلاح اور عوام، بالخصوص نوجوانوں، کے مسائل حل کرنے کے لیے مزید کوشش کریں۔

انہوں نے اعلان کیا کہ قم میں سطوح، خارج اور تخصصی مراکز کے دروس میں یکم سے پانچ جمادی الثانی تک پانچ روز کی تعطیل ہوگی، تاکہ علماء اور طلبہ ایام فاطمیہ میں تبلیغی سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں۔ دیگر صوبوں اور ابتدائی دروس کے انتظامات متعلقہ ذمہ داران کے سپرد کیے گئے ہیں۔

9:35 صبح نومبر 6, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔