جیکب آباد میں 20 نومبر کو آل پارٹیز کانفرنس، علامہ مقصود علی ڈومکی

06 نومبر, 2026 08:23

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صدر علامہ مقصود علی ڈومکی نے جیکب آباد کے بنیادی شہری مسائل پر مشترکہ جدوجہد کے لیے 20 نومبر 2026ء کو آل پارٹیز کانفرنس منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ مرکزی امام بارگاہ میں مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران مختلف سیاسی، مذہبی، سماجی اور قوم پرست جماعتوں کے نمائندے بھی موجود تھے۔

علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ تقریباً 15 لاکھ آبادی کے ضلع میں صحت، تعلیم، صاف پانی، بجلی اور ٹرانسپورٹ کی محرومیاں کسی ایک جماعت کا نہیں بلکہ تمام شہریوں کا مسئلہ ہیں۔ انہوں نے سول ہسپتال میں ادویات اور جدید طبی سہولیات، فعال ایمرجنسی سروس، سرکاری یونیورسٹی کے قیام اور 162 بند یا غیرفعال سرکاری اسکولوں کو کھولنے کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں : آیت اللہ معتوق کی سزائے موت منسوخ کی جائے، علامہ مقصود علی ڈومکی

انہوں نے چوری، ڈکیتی، اغوا برائے تاوان اور منشیات کے پھیلاؤ پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے سیف سٹی منصوبہ شروع کرنے، پولیس گشت بڑھانے اور منشیات کے عادی نوجوانوں کے علاج و بحالی کے مراکز قائم کرنے پر زور دیا۔ رہنماؤں نے لوڈشیڈنگ، گیس، سیوریج، سڑکوں اور پبلک ٹرانسپورٹ کے مسائل بھی اجاگر کیے۔

علامہ مقصود علی ڈومکی کے مطابق کانفرنس میں متفقہ قراردادوں اور مشترکہ رابطہ و ایکشن کمیٹی کی تشکیل پر غور کیا جائے گا۔ انہوں نے ترقیاتی منصوبوں اور سرکاری فنڈز کے شفاف آڈٹ، خصوصی ترقیاتی پیکیج اور متعلقہ صوبائی و ضلعی حکام سے فوری عملی اقدامات کا مطالبہ کیا۔

9:35 صبح نومبر 6, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔