امریکہ کو ہرمز کے بعد باب المندب میں بھی شکست ہوئی، جنرل اسماعیل قاآنی
شیعیت نیوز : سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے کمانڈر جنرل اسماعیل قاآنی نے امریکہ کو سنگین غلط اندازوں سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج پوری مزاحمت ایک متحدہ محاذ ہے اور اس کے مختلف میدان ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں، اس لیے محاذ مزاحمت کی طاقت کا اندازہ صرف ہتھیاروں کی رینج سے نہ لگایا جائے بلکہ اس کی وسعت اور گہرائی کو بھی سامنے رکھا جائے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ دوسری صورت میں آبنائے ہرمز میں ہتھیاروں کی جنگ جاری ہوگی اور باب المندب کی آزادی مزاحمت کے ہاتھ میں ہوگی۔ جنرل قاآنی نے کہا کہ خود پسند امریکی صدر نے نیتن یاہو کی فریب کارانہ باتوں پر بھروسہ کرکے ایران کے ساتھ جنگ کا جوا کھیلا، جس سے امریکہ کی 250 سالہ ساکھ داؤ پر لگ گئی اور اسے آبنائے ہرمز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
یہ بھی پڑھیں : 16 دنوں میں سعودی عرب کے اندر 70 یمنی کارروائیاں، 27 ہوائی اڈے نشانہ بنے
قدس فورس کے کمانڈر نے کہا کہ آبنائے ہرمز کے معاملے پر امریکی ہٹ دھرمی نے محاذ مزاحمت کو میدان میں اتارا، جس نے دانشمندانہ حکمت عملی کے ذریعے امریکہ کو آبنائے باب المندب میں بھی شکست سے دوچار کر دیا۔
جنرل اسماعیل قاآنی نے واضح کیا کہ رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام سید مجتبیٰ خامنہ ای (حفظہ اللہ) کے پیغام کے بعد بھی اگر امریکہ جنگ میں جوئے جیسا خطرناک رویہ جاری رکھتا ہے تو طاقتور محاذ مزاحمت دانشمندانہ منصوبہ بندی کے ساتھ میدان جنگ میں بھی اور اس کی گہرائی میں بھی امریکہ کو کاری ضربیں لگانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔







