حیفان میں ماں اور تین بچے شہید، صعدہ میں ایک بچہ شہید، سعودی بمباری

05 نومبر, 2026 09:51

شیعیت نیوز : تعز کے ضلع حیفان کے علاقے الاثاویڑ میں سعودی طیاروں نے ایک رہائشی عمارت پر حملہ کیا، جس میں ایک ماں اور اس کے تین بچے شہید ہو گئے، جبکہ خاندان کے چار دیگر افراد ملبے تلے دب کر زخمی ہوئے۔

تعز کے ضلع ماویہ کے الشرمان علاقے میں گاؤں المعیطب کے گھروں اور نجی املاک کو بھی نقصان پہنچا، جبکہ ضلع السلو کے علاقے القابیلہ میں ایک صحت مرکز کو بھی سعودی بمباری کا نشانہ بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : 24 گھنٹوں میں یمن پر 104 سعودی فضائی و میزائل حملے، یحییٰ سریع

شمال مغربی صوبہ صعدہ کے ضلع سحار کے علاقے آلاف پر چار سعودی فضائی حملوں میں ایک بچہ شہید اور چار افراد زخمی ہوئے۔ سرحدی ضلع غمر میں سعودی توپ خانے نے بھی گولہ باری کی۔

بقیم اور قطابیر کے سرحدی علاقوں میں سعودی زمینی فوج کی گولی باری اور بھاری میزائل و آرٹلری فائر سے مزید شہری متاثر ہوئے، جبکہ البیضاء شہر پر بھی چار فضائی حملے رپورٹ ہوئے۔

11:05 صبح نومبر 5, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔