جرمن وزیر خارجہ جنگی جرائم کے وکیل بن گئے ہیں، اسماعیل بقائی

05 نومبر, 2026 08:44

شیعیت نیوز : ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ایران کے خلاف امریکی اور صیہونی فوجی جارحیت کا جواز پیش کرنے پر جرمن وزیر خارجہ کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اس جارحیت کی حمایت کرکے خود کو بدترین جنگی جرائم کا دفاع کرنے والے شخص کے درجے تک گرا دیا ہے۔

اسماعیل بقائی نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں یاد دلایا کہ کچھ عرصہ قبل جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے بڑے جوش سے کہا تھا کہ اسرائیل ایران پر حملہ کرکے "ہمارا گندا کام” انجام دے رہا ہے، لیکن چند ماہ بعد وہی چانسلر اس جنگ سے یورپی معیشت کو پہنچنے والے 100 ارب یورو کے نقصان کا شکوہ کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : محاصرہ ختم ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی، اسماعیل بقائی

انہوں نے کہا کہ اب جرمن وزیر خارجہ بھی ایران کے خلاف جارحیت کو درست ثابت کرنے میں مصروف ہیں اور اس قدر اخلاقی زوال اور بے حسی کا شکار ہو چکے ہیں کہ انہیں نہ انسانی جانوں کے ضیاع اور جنگی جرائم کی پروا ہے اور نہ ہی وہ اس جنگ سے جرمنی اور یورپ کو پہنچنے والے معاشی نقصانات کو سمجھ پا رہے ہیں۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک جرمن کہاوت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انسان کو نقصان سے سبق سیکھنا چاہیے، مگر جرمن وزیر خارجہ سبق سیکھنے والوں میں سے نہیں ہیں۔

10:09 صبح نومبر 5, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔