امریکی عوام نے جنگ کو نہ کہہ دیا، ہم اس پیغام کی تائید کرتے ہیں، قالیباف
محمد باقر قالیباف
شیعیت نیوز : ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکی وسط مدتی انتخابات کے نتائج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ چاہے ضمیر کی آواز پر ہو یا زندگی کے بڑھتے اخراجات کے دباؤ میں، امریکی عوام نے جنگ کو "نہ” کہہ دیا ہے اور ہم بھی اس پیغام کی تائید کرتے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں انہوں نے خبردار کیا کہ اگر امریکی حکومت نے اپنے عوام کی خواہشات سے غداری کرتے ہوئے بین الاقوامی آقاؤں اور بھتہ خوروں کی خدمت جاری رکھی تو اسے معلوم ہو جائے گا کہ ہمارا جواب امریکی حکومت کے لیے ایک بھیانک خواب بن جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں : جنگ اور دھمکیوں سے دشمن ایران کو جھکا نہیں سکتا، ایرانی صدر پزشکیان
دوسری جانب امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کی بھاری شکست پر اعتراف کیا ہے کہ اس شکست کی وجہ جنگ بنی۔ ان کے مطابق انتخابی جائزوں سے ظاہر ہوا کہ بہت سے ووٹرز نے اس لیے ڈیموکریٹس کو ووٹ دیا کہ وہ ایران کے ساتھ جنگ کا خاتمہ، مہنگائی سے نجات اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات میں تبدیلی چاہتے تھے۔
جے ڈی وینس نے کہا کہ 2024ء میں ٹرمپ کی حمایت کرنے والے بہت سے امریکی ووٹرز نے 2026ء میں ڈیموکریٹس کو ووٹ دیا، اور یہ ووٹرز اسی صورت واپس آ سکتے ہیں کہ ایران کے ساتھ جنگ ختم ہو اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی نوعیت بدلی جائے۔







