12 گھنٹوں میں 12 شہید 15 زخمی، تعز میں شیخ کے گھر پر حملہ، وزارت صحت یمن
شیعیت نیوز : یمن کی وزارت صحت و ماحولیات کے ترجمان ڈاکٹر انیس الاصبحی نے بتایا ہے کہ گزشتہ 12 گھنٹوں میں گھروں پر سعودی فضائی حملوں میں 12 افراد شہید اور 15 زخمی ہوئے، جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔
تعز کے ضلع مقبنہ کے علاقے البرح میں شیخ منصور ہایل سنان کے گھر پر سعودی طیاروں کے حملے میں سات افراد شہید ہوئے جن میں دو بچے شامل ہیں، جبکہ چھ دیگر زخمی ہوئے جن میں چار بچے ہیں۔
صعدہ میں سعودی فورسز کی گولیوں سے ایک شہری زخمی ہوا، جبکہ مران ضلع میں ٹیلی کمیونیکیشن نیٹ ورک پر دو فضائی حملے بھی رپورٹ ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں : تعز کے محاصرے کا سعودی پروپیگنڈا بے نقاب، ایک دن میں 754 ٹرک شہر میں داخل
یہ جانی نقصان اس وقت سامنے آیا ہے جب سعودی رجیم یمن کے متعدد صوبوں میں شہری آبادیوں اور بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنائے ہوئے ہے، اور خواتین و بچوں کی شہادتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں۔
یمنی حکام بین الاقوامی برادری کی بے عملی پر سوال اٹھا رہے ہیں کہ شہری گھروں پر بمباری روکنے اور آل سعود کو احتساب کے کٹہرے میں لانے کے لیے موثر اقدامات کیوں نہیں کیے جا رہے۔







