ریاض ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل، سعودی فضائی حدود غیر محفوظ، یحییٰ سریع

05 نومبر, 2026 09:48

شیعیت نیوز : یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحییٰ سریع نے کہا ہے کہ یمنی افواج نے ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا، جس سے ایئرپورٹ کو نمایاں نقصان پہنچا۔

انہوں نے واضح کیا کہ کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ اب محفوظ نہیں، اور تمام بین الاقوامی ایئر لائنز، عملے اور مسافروں سے اپیل کی کہ سعودی فضائی حدود سے پرواز کا راستہ اختیار نہ کریں کیونکہ اس میں سنگین خطرات ہیں۔ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے مقدس مقامات کی فضائی حدود اس تنبیہ سے مستثنیٰ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : تعز میں سعودی ونگ لونگ II تباہ، 4 ماہ میں 28 واں جاسوس ڈرون، یحییٰ سریع

یہ کارروائی سعودی جارحیت کے جواب میں کی گئی، جس کے تحت حالیہ ہفتوں میں یمن بھر پر سعودی فضائی حملے جاری ہیں اور یمنی افواج سعودی سرزمین پر جوابی میزائل و ڈرون حملے کر رہی ہیں۔

یحییٰ سریع نے خبردار کیا کہ سعودی فضائی حدود مکہ و مدینہ کے مقدس مقامات کے سوا غیر محفوظ رہیں گی، اور ایئر لائنز کو ان خطرات سے اجتناب چاہیے۔

11:05 صبح نومبر 5, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔