تازہ جارحیت سے اب تک یمن پر 4136 سعودی فضائی و میزائل حملے، یحییٰ سریع
شیعیت نیوز : یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحییٰ سریع نے بتایا ہے کہ تازہ ترین سعودی جارحیت کے آغاز سے اب تک یمن پر سعودی فضائی اور میزائل حملوں کی مجموعی تعداد 4136 تک پہنچ چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ حملے ایف 15 اور ٹائفون لڑاکا طیاروں سے کیے جا رہے ہیں جو خمیس مشیط اور طائف کے ہوائی اڈوں سے اٹھتے ہیں، جبکہ میزائل حملے نجران اور جازان سے داغے جا رہے ہیں۔
سعودی رجیم صنعاء، الجوف، البیضاء، صعدہ، عمران، مارب، تعز اور لحج سمیت متعدد صوبوں میں شہری آبادیوں کو نشانہ بنا رہا ہے، جس کے نتیجے میں درجنوں شہری شہید و زخمی ہوئے جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ہرمز میں دو آئل ٹینکروں میں آگ، دو امریکی لوکاس ڈرون قبضے میں، سپاہ پاسداران
یمنی وزارت صحت کے مطابق صرف 12 گھنٹوں کے اندر گھروں پر بمباری سے 12 شہید اور 15 زخمی ہوئے، جو اس بات کی نشاندہی ہے کہ آل سعود کا نشانہ فوجی نہیں بلکہ شہری محلے ہیں۔
یحییٰ سریع کے بیان کے بعد یمنی حلقے بین الاقوامی اداروں سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ سعودی جارحیت اور شہریوں کے قتل عام کو روکنے کے لیے عملی قدم اٹھائے جائیں، نہ کہ صرف کاغذات پر مذمت۔







