ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں، مگر حملوں کی مذمت سے گریز، رافائل گروسی

04 نومبر, 2026 13:18

شیعیت نیوز : عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ڈائریکٹر جنرل رافائل گروسی نے ایک بار پھر ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکہ اور غاصب اسرائیل کے حملوں کی مذمت سے گریز کرتے ہوئے محض سیاسی حل کی تلاش پر زور دیا ہے۔

کولمبیا کے ایک ریڈیو کو انٹرویو میں ان حملوں کے نتائج سے متعلق سوال پر گروسی نے کہا کہ عدم پھیلاؤ کے شعبے کے ایک بین الاقوامی ادارے کے سربراہ کی حیثیت سے وہ ہمیشہ سیاسی اور سفارتی حل کے خواہاں رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : این پی ٹی سے نکلنے کیلئے پارلیمنٹ میں 10 بلوں کا جائزہ جاری ہے، ابراہیم رضائی

انہوں نے کہا کہ وہ طاقت کے استعمال کے مفید یا غیر مفید ہونے پر کوئی رائے نہیں دیں گے اور اس کا فیصلہ انہی پر چھوڑتے ہیں جنہوں نے یہ کارروائیاں کیں، حالانکہ حملے کا نشانہ بننے والی تنصیبات ایجنسی کی حفاظتی نگرانی میں تھیں۔

تاہم اس سوال پر کہ آیا ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کر لیا ہے، گروسی نے اعتراف کیا کہ سامعین کو الجھن میں نہیں ڈالنا چاہیے، حقیقت یہ ہے کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہیں۔

2:14 شام نومبر 4, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔