آیت اللہ العظمی وحید خراسانی تہران کے اسپتال میں داخل، طبیعت تسلی بخش
شیعیت نیوز : مرجع تقلید آیت اللہ العظمی حاج شیخ حسین وحید خراسانی بدھ کے روز بعض طبی امور کی انجام دہی کے لیے تہران کے ایک اسپتال میں داخل ہو گئے ہیں، جہاں ڈاکٹروں کی نگرانی میں ان کا علاج جاری ہے۔
آیت اللہ العظمی وحید خراسانی کے دفتر کے ایک رکن نے اسپتال میں داخلے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ الحمدللہ ان کی عمومی طبیعت تسلی بخش ہے۔
یہ بھی پڑھیں : آبادان کی فتح والا جذبہ تیسری مسلط کردہ جنگ میں بھی کامیابی دلائے گا، رہبر معظم
دفتر کی جانب سے مومنین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس مرجع عالیقدر کی صحت و سلامتی کے لیے دعا کریں، جبکہ بتایا گیا ہے کہ مزید تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔
آیت اللہ العظمی وحید خراسانی حوزہ علمیہ قم کے بزرگ ترین مراجع تقلید میں شمار ہوتے ہیں اور دنیا بھر میں ان کے مقلدین کی بڑی تعداد موجود ہے۔







