دشمن کی ہر جارحیت کا فوری جواب جغرافیائی حدود کے بغیر دیا جائے، رہبر معظم

31 اکتوبر, 2026 12:16

شیعیت نیوز : رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام سید مجتبیٰ خامنہ ای (حفظہ اللہ) نے مسلح افواج کے اعلیٰ کمانڈروں سے ملاقات میں حکم دیا ہے کہ دشمن کی جانب سے کسی بھی سطح اور نوعیت کے خطرے کا فوری، مؤثر اور جغرافیائی حدود سے آزاد جواب دیا جائے، اور دشمنوں کے ساتھ طاقتور مقابلے کے لیے ذہین جنگی تیاری کو زیادہ سے زیادہ ڈیٹرنس کی بنیادی شرط قرار دیا۔

مسلح افواج کے سپریم کمانڈر نے فرمایا کہ اگر دشمنوں نے دوبارہ فوجی یا دہشت گردانہ حملے شروع کیے تو ان کے خاتمے کا وقت اور شرائط اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج اور ایرانی قوم طے کریں گی، انہوں نے عسکری انٹیلی جنس کے ڈھانچے کی مضبوطی، نظریے اور حکمت عملی میں مقامی دفاع کو گہرا کرنے، جدید ٹیکنالوجی سے دفاعی و سکیورٹی صلاحیتوں کو اپ ڈیٹ کرنے اور روحانی بنیادوں و جہادی جذبے کی تقویت پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں : سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل ملکی امور کا چوراہۂ تدبیر ہے، رہبر معظم

رہبر معظم نے حکم دیا کہ اہداف کے بینک کو مکمل طور پر اپ ڈیٹ کیا جائے تاکہ امریکی صیہونی دشمن کے ہر قسم کے مادی اور غیر مادی اثاثے مسلح افواج کی زد میں ہوں، اور مسلح افواج کی عوامی حمایت کو ایران دشمن غیر ملکیوں اور ان کے اندرونی کرائے کے ایجنٹوں کے خلاف ڈیٹرنس کا ایک ستون قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ میدانوں میں قوم کی آٹھ ماہ سے جاری موجودگی آٹھ سالہ دفاع مقدس کا تسلسل ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی نے مختلف ممالک میں محاذ مقاومت کی ذہین استقامت کو سراہتے ہوئے محاذوں کے اتحاد کو مغربی ایشیا کے نئے سیاسی و سکیورٹی نظام کی تشکیل میں فیصلہ کن عنصر قرار دیا، اس موقع پر چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل علی عبداللہی، فوج کے کمانڈر انچیف میجر جنرل امیر حاتمی اور سپاہ پاسداران کے کمانڈر انچیف میجر جنرل احمد وحیدی نے خلیج فارس، آبنائے ہرمز، بحیرہ عمان اور شمال مغربی و جنوب مشرقی سرحدوں پر تیاری اور اسلحہ کی پیداوار میں کئی گنا اضافے پر رپورٹیں پیش کیں، جن پر رہبر معظم نے اطمینان کا اظہار کیا۔

1:46 شام اکتوبر 31, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔