فی الحال امریکیوں سے ملاقات کی ضرورت نہیں، ہماری شرائط واضح ہیں، عباس عراقچی

31 اکتوبر, 2026 14:31

شیعیت نیوز : ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ اس وقت امریکی حکام سے ملاقات کا کوئی منصوبہ نہیں اور اس حوالے سے تمام دعوے محض میڈیا کی قیاس آرائیاں ہیں، ہمیں فی الحال امریکیوں سے ملاقات کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی، ہماری شرائط واضح ہیں اور ثالث ان پر مشاورت جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ایک عرب ٹی وی چینل سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے بھیجے گئے خط کا اعلیٰ سطحی اجلاسوں میں جائزہ لیا گیا ہے اور امریکی فریق کی جانب سے بات چیت کا دروازہ کھولنے کی کوشش ایک مثبت قدم ہے، تاہم اگر واشنگٹن کا مقصد اس خط کے ذریعے اختلاف پیدا کرنا ہے تو یہ اس کی سابقہ غلطیوں میں ایک اور غلطی کا اضافہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی قوم امریکی خطوط اور مذاکراتی چالوں میں نہیں آئے گی، امام جمعہ تہران

عباس عراقچی نے کہا کہ جب واشنگٹن ہماری شرائط تسلیم کرے گا تب ہم فیصلہ کریں گے کہ مذاکرات براہ راست ہوں یا بالواسطہ۔

ایرانی وزیر خارجہ کے مطابق ایک ایرانی وفد دوحہ پہنچا ہے اور ان کے معاون اس وقت قطر میں موجود ہیں تاکہ یہ مشاورت جاری رکھی جا سکے۔

3:41 شام اکتوبر 31, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔