قشم کے قریب امریکی فوج کا ایرانی ماہی گیر کشتیوں پر حملہ، دو افراد لاپتہ

31 اکتوبر, 2026 12:17

شیعیت نیوز : امریکی دہشت گرد فوج نے آج ہفتہ کو جزیرہ قشم کے گاؤں ماسن کے ساحل سے تقریباً 18 ناٹیکل میل دور دو ایرانی ماہی گیر کشتیوں پر حملہ کیا ہے، جس کی تصدیق صوبہ ہرمزگان کے حکام نے کی ہے۔

حکام کے مطابق ہر کشتی پر عملے کے دو، دو افراد سوار تھے، حملے کے بعد عملے کے دو افراد کو بچا لیا گیا جن میں سے ایک زخمی ہونے کے باعث اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ باقی دو افراد تاحال لاپتہ ہیں اور ان کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : آبنائے ہرمز میں امریکی ڈرون کشتی تباہ، دو آئل ٹینکر روک دیے گئے، سپاہ پاسداران

ہرمزگان کے گورنر کے سیاسی، سکیورٹی اور سماجی امور کے نائب احمد نفیسی نے بتایا کہ امریکی دشمن نے یہ حملہ ہفتہ کی صبح تقریباً ساڑھے 11 بجے قشم کاؤنٹی کے پانیوں میں کیا۔

واضح رہے کہ آبنائے ہرمز میں کشیدگی کے دوران گزشتہ روز سپاہ پاسداران کی بحریہ نے امریکی فوج کی ایک بغیر پائلٹ کشتی تباہ کرنے اور غیر مجاز راستے سے گزرنے کی کوشش کرنے والے آئل ٹینکروں کو روکنے کا اعلان کیا تھا۔

1:46 شام اکتوبر 31, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔