یورپ کیلئے سرخ لکیریں ماضی کا قصہ بن چکیں، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی
شیعیت نیوز : ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے ایران کے خلاف امریکی اور صیہونی جارحیت کی حمایت پر جرمن چانسلر فریڈرک مرٹز کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ایرانی عوام کو نقصان پہنچانے کی جرأت کرنے والوں کو زمین ہلا دینے والے جواب کا سامنا کرنا پڑے گا۔
جمعہ کی رات سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں عراقچی نے لکھا کہ جب گزشتہ برس ایران پر اسرائیلی امریکی بمباری شروع ہوئی تو جرمن چانسلر مرٹز نے اس کی تعریف کرتے ہوئے اسے یورپ کا گندا کام قرار دیا تھا، انہوں نے کہا کہ 100 ارب یورو اس زمین ہلا دینے والی ضرب کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں جو ایران کی طاقتور مسلح افواج ہمارے عوام کو نقصان پہنچانے والوں پر لگائیں گی، اور سرخ لکیریں اب ماضی کا قصہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : یورپی ٹرائیکا نے ایران پر صیہونی جارحیت کی راہ ہموار کی، میخائل اولیانوف
دوسری جانب ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری میجر جنرل محسن رضائی نے یورپ کے دوہرے معیار پر ردعمل دیتے ہوئے ایکس پر لکھا کہ کل تک یورپ غاصب صیہونی حکومت کے گندے کام پر فخر کر رہا تھا اور آج ایران کے ساتھ جنگ پر آنے والے اربوں کے اخراجات پر واویلا کر رہا ہے۔
محسن رضائی نے یورپی ممالک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جب آپ جنگی جرائم پر تالیاں بجا رہے تھے تو کیا آپ سمجھتے تھے کہ اس کے اثرات آپ تک نہیں پہنچیں گے؟ جنگ اور دہشت گردی کی قیمت چکانی پڑتی ہے اور اب قیمت ادا کرنے کی آپ کی باری ہے۔






