تہران اجلاس خطے میں مقامی سلامتی نظام کی جانب اہم قدم ہوگا، علی باقری کنی

26 اکتوبر, 2026 13:57

شیعیت نیوز : ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے نائب سیکرٹری علی باقری کنی نے کہا ہے کہ سعودی رجیم کے وزیر دفاع خالد بن سلمان، پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور ترکیہ کی انٹیلی جنس کے سربراہ ابراہیم قالن تہران میں سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری میجر جنرل محسن رضائی کے ساتھ مشترکہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے میجر جنرل محسن رضائی سے ملاقات میں سعودی، ترک اور پاکستانی اعلیٰ حکام کے تہران آنے اور مشترکہ اجلاس منعقد کرنے کے فیصلے سے آگاہ کیا تھا۔

علی باقری کنی نے کہا کہ اجلاس میں شریک تینوں ممالک، ایران کے ساتھ مل کر، تیسری مسلط کردہ جنگ کے دوران قومی سلامتی یقینی بنانے کے اسلامی جمہوریہ کے کامیاب تجربے سے استفادہ کرتے ہوئے خطے میں مؤثر، خودانحصار اور مقامی بنیادوں پر قائم سلامتی نظام کی جانب اہم قدم اٹھا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : افزودہ یورینیم کا ایک گرام بھی ملک سے باہر نہیں جائے گا، محسن رضائی کا پاکستانی آرمی چیف کو پیغام

رپورٹس کے مطابق پاکستانی آرمی چیف اور ترک انٹیلی جنس سربراہ پیر کے روز تہران پہنچ گئے، جہاں ان کی صدر مسعود پزشکیان اور میجر جنرل محسن رضائی سے ملاقاتیں طے ہیں، جبکہ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ چار فریقی اجلاس کا مقصد بیرونی طاقتوں پر انحصار کے بغیر علاقائی سلامتی پر گفتگو کرنا ہے۔

یہ اجلاس ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب امریکی سامراج اور غاصب اسرائیل کی ایران کے خلاف جارحیت اور نئی دھمکیوں کے باعث خطے میں کشیدگی عروج پر ہے، اور قطر و پاکستان کی ثالثی کوششیں بھی جاری ہیں۔

2:47 شام اکتوبر 26, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔