ایرانی کشتی ٹیم قبل از وقت عالمی گریکو رومن چیمپئن بن گئی

26 اکتوبر, 2026 13:58

شیعیت نیوز : ایران کی قومی گریکو رومن کشتی (ریسلنگ) ٹیم نے قزاقستان میں جاری عالمی چیمپئن شپ 2026 میں واضح برتری کے ساتھ عالمی چیمپئن کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے، اور یہ ٹائٹل مقابلوں کے اختتام سے پہلے ہی ایران کے حصے میں آ گیا۔

پہلے چار وزنی زمروں کے اختتام پر غلام رضا فرخی نے 82 کلوگرام میں سونے کا تمغہ جیتا، پیام احمدی (55 کلوگرام) اور علی احمدی وفا (60 کلوگرام) نے چاندی کے تمغے حاصل کیے، جبکہ علی اسکو نے 77 کلوگرام میں کانسی کا تمغہ جیتا۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کا تاریخی کارنامہ: فری اسٹائل اور گریکو رومن دونوں ٹیمیں بیک وقت عالمی چیمپئن

قبل از وقت چیمپئن بننے کے باوجود ایرانی ٹیم کے پاس باقی چھ وزنی زمروں میں مزید چار سونے اور ایک کانسی کا تمغہ جیتنے کا موقع موجود ہے۔

یہ کامیابی ایسے وقت میں حاصل ہوئی ہے جب ایرانی قوم امریکی سامراج اور غاصب صیہونی ریاست کی جارحیت، دھمکیوں اور ظالمانہ پابندیوں کا سامنا کر رہی ہے، جبکہ ایرانی کھلاڑی عالمی میدانوں میں مسلسل ملک کا پرچم بلند کر رہے ہیں۔

2:47 شام اکتوبر 26, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔