
شیعیت نیوز : ایران کی ریسلنگ ٹیم نے تاریخ رقم کر دی۔ عالمی چیمپئن شپ 2025 میں پہلے فری اسٹائل ٹیم نے عالمی ٹائٹل اپنے نام کیا اور اب گریکو رومن ٹیم نے بھی ایک روز قبل ہی پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔
کروشیا کے شہر زغرب میں جاری گریکو رومن ورلڈ ریسلنگ چیمپئن شپ میں ایران کے امین میرزازادہ (130 کلوگرام) اور غلامرضا فرخی (82 کلوگرام) نے سونے کے تمغے جیتے جبکہ پیغام احمدی (55 کلوگرام) چاندی کا تمغہ اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے۔
علاوہ ازیں محمد ہادی ساروی بھی فائنل میں پہنچ گئے ہیں اور دانیال سہرابی کے پاس بھی کانسی کے تمغے کا موقع میسر ہے۔
یہ بھی پڑھیں : صہیونی حکومت کے لیے نئے ہتھیار اور حیران کن سرپرائز تیار، انصاراللہ یمن
واضح رہے کہ اس سے قبل ایرانی فری اسٹائل ٹیم بھی 2 طلائی، 2 چاندی اور 3 کانسی کے تمغوں کے ساتھ 145 پوائنٹس بنا کر چھٹی بار عالمی چیمپئن بنی تھی۔ ٹیم رینکنگ میں امریکہ 134 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور جاپان 111 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔
ایران کی فری اسٹائل ٹیم اس سے قبل 1961، 1965، 1998، 2002 اور 2013 میں عالمی چیمپئن بنی تھی۔ اس کے علاوہ 9 بار رنر اپ اور 14 مرتبہ تیسرے نمبر پر بھی آئی۔
یہ پہلا موقع ہے کہ ایران کی فری اسٹائل اور گریکو رومن دونوں ٹیموں نے بیک وقت عالمی چیمپئن شپ جیت کر ملکی تاریخ میں سنہری باب رقم کیا ہے۔