گلگت میں تشدد اور توہینِ امامِ زمانہؑ کے واقعات پر ریاستی اداروں کے دوہرے معیار پر شدید تنقید، مولوی نثار کے خلاف اے ٹی اے کے تحت کارروائی کا مطالبہ
مولوی نثار
شیعیت نیوز : گلگت میں ایک غیر مقامی فرد پر تشدد اور دوسری جانب امام مہدیؑ کی شان میں گستاخی کے واقعات پر ریاستی اداروں کے مبینہ دوہرے معیار کے خلاف شدید ردِعمل سامنے آ رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گلگت میں ایک غیر مقامی فرد کو بعض شدت پسند عناصر کی جانب سے توہین کے الزام میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا، تاہم منظرِ عام پر آنے والی ویڈیوز کے حوالے سے نشان دہی کی جا رہی ہے کہ مذکورہ شخص یزید کے بارے میں گفتگو کر رہا تھا اور اس کے ساتھ ’ابنِ معاویہ‘ لکھنے پر تشدد کا کوئی جواز نہیں بنتا تھا۔
دوسری جانب مولوی نثار کی جانب سے سرِعام عالمِ اسلام کی مقدس ترین شخصیت امام مہدیؑ کی شان میں گستاخی کا واقعہ پیش آیا، جس کے ردِعمل میں چند نوجوانوں نے ان پر حملہ کیا۔ اس صورتحال پر عوامی و مذہبی حلقوں نے ریاستی اداروں کے رویے پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اداروں کا دوہرا معیار سمجھ سے بالاتر ہے، کیونکہ ایک واقعے کے حملہ آوروں کو دہشت گرد قرار دیا جا رہا ہے جبکہ گلگت میں تشدد کرنے والوں کے معاملے پر خاموش تماشائی کا کردار ادا کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : دبئی میں مجلسِ امام حسینؑ میں شرکت اور امام بارگاہ جانے پر 10 دن جیل اور ڈی پورٹ
ان حلقوں نے واضح کیا کہ امام مہدیؑ کی مقدس ذات کا ان افراد سے کوئی موازنہ نہیں بنتا جن کے بارے میں خود مخالفین کی کتب اور علماء کے مطابق اہلِ بیتؑ اور اصحابِ رسول اللہ ﷺ کے قتل کے شواہد موجود ہیں۔ عوامی و سماجی حلقوں نے پُرزور مطالبہ کیا ہے کہ گستاخِ امامِ زمانہؑ کے معاملے میں مولوی نثار کو بھی انسدادِ دہشت گردی ایکٹ (ATA) کی متعلقہ دفعات کے تحت قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور انصاف کے یکساں تقاضے پورے کیے جائیں۔







