اسلام آباد میں دوسرے بین الاقوامی مقابلہ حسنِ قرأتِ قرآن کا آغاز، عراق سمیت 32 ممالک کے ممتاز قرّاء شریک

25 نومبر, 2026 08:16

شیعیت نیوز : وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی پاکستان کے زیرِ اہتمام دوسرے بین الاقوامی مقابلہ حسنِ قرأتِ قرآن کا وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں باضابطہ آغاز ہو گیا ہے۔ یہ تین روزہ عالمی قرآنی مقابلہ 24 سے 26 نومبر 2026ء تک جاری رہے گا، جس میں عراق سمیت دنیا کے 32 ممالک سے ممتاز قرّاء کرام شرکت کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کے ممتاز مسلمان سائنسدان ڈاکٹر مہدی گلشنی کی قم میں نمازِ جنازہ، جسدِ خاکی تدفین کے لیے اصفہان منتقل

مقابلے کی افتتاحی تقریب میں وفاقی وزیرِ مملکت برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے شرکت کی۔ انہوں نے اپنے خطاب میں تمام مہمان قرّاء کرام کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا اور حکومتِ پاکستان اور پاکستانی عوام کی جانب سے ان کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔

سردار محمد یوسف نے اس عالمی قرآنی اجتماع میں مختلف ممالک کے ممتاز قرّاء کی شرکت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے تمام مہمانوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

8:28 صبح نومبر 25, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔