دبئی میں مجلسِ امام حسینؑ میں شرکت اور امام بارگاہ جانے پر 10 دن جیل اور ڈی پورٹ

25 نومبر, 2026 08:23

شیعیت نیوز : ایک سوشل میڈیا صارف نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں دبئی میں امام حسینؑ کی مجلس میں شرکت اور امام بارگاہ جانے پر 10 دن جیل میں رکھنے کے بعد ڈی پورٹ کر دیا گیا ہے۔ صارف کے مطابق ان کے ساتھ کئی ایرانی مسلمان بھی موجود تھے، جنہوں نے تقریباً 10 دن جیل میں گزارے اور بعد ازاں انہیں بھی دبئی سے ڈی پورٹ کر دیا گیا۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنی پوسٹ میں صارف نے لکھا کہ ولایتِ علیؑ ان کے لیے ہر چیز سے بڑھ کر اہمیت رکھتی ہے اور وہ اہلِ بیتؑ سے اپنی محبت پر فخر کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وطن واپس پہنچنے پر ان کے گھر والوں نے انہیں خوشی سے خوش آمدید کہا، کیونکہ وہ اس واقعے کو ایک چھوٹا سا امتحان سمجھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : مجلس وحدت مسلمین کا سیاسی سفر اور ایوانِ بالا میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا پارلیمانی کردار

صارف نے مزید کہا کہ وہ اہلِ بیتؑ کی محبت اور عقیدت کے راستے پر ہمیشہ ثابت قدم رہیں گے۔ تاہم اس واقعے کے حوالے سے تاحال کوئی سرکاری بیان سامنے نہیں آیا اور نہ ہی ڈی پورٹ کیے جانے کی وجہ یا جیل میں گزارے گئے 10 دنوں کی تفصیلات کی سرکاری سطح پر تصدیق ہوئی ہے، جس کے باعث ان تفصیلات کو فی الحال سوشل میڈیا صارف کا ذاتی دعویٰ ہی سمجھا جا رہا ہے۔

8:34 صبح نومبر 25, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔