ایمان کی طاقت کے سامنے آئرن ڈوم بھی بے اثر ہیں، علامہ شبیر حسن میثمی

06 اکتوبر, 2026 09:12

شیعیت نیوز : شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ نے ڈیرہ اسماعیل خان میں جامعہ باب النجف جاڑا کے سالانہ جلسے میں خصوصی شرکت کی اور علماء کرام و علاقائی عمائدین کی موجودگی میں جامع مسجد کی نو تعمیر شدہ عمارت کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

اس پروقار تقریب میں پہنچنے پر جامعہ باب النجف کے مہتمم اعلیٰ علامہ عابد حسین نجفی، شیعہ علماء کونسل کے صوبائی نائب صدر علامہ عابد حسین زیدی، جنرل سیکرٹری علامہ کاظم حسین مطہری، ضلعی صدر حاجی مولانا کرامت علی حیدری، نائب ضلعی صدر مولانا محمد حسن وحیدی، پہاڑ پور کے جنرل سیکرٹری ہاشم علی بلوچ اور عزاداری کونسل کے مسئول صابر علی نے مرکزی وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس اہم تقریب میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر بھی خصوصی طور پر موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں : یمنی مسلح افواج کی بڑی کامیابی، تعز میں سعودی عرب کا جدید ترین ‘ونگ لونگ II’ ڈرون مار گرایا

سالانہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے جامعہ باب النجف جاڑا کی علمی، دینی اور تربیتی خدمات کو شاندار خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے استکباری طاقتوں کی شکست اور مزاحمت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آج اللہ تعالیٰ اور محمد و آل محمد (ص) پر پختہ ایمان رکھنے والوں نے خود کو سپر پاور سمجھنے والوں کو پسپائی پر مجبور کر دیا ہے۔ انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں واضح کیا کہ جب دلوں میں ایمان کی طاقت موجزن ہو تو ظالموں اور جابروں کے آئرن ڈوم اور جدید ترین جنگی طیارے بھی بے اثر ثابت ہوتے ہیں۔

اپنے خطاب کے آخر میں علامہ شبیر میثمی نے نوجوان نسل پر زور دیا کہ وہ معاشرے میں دین اسلام کے فروغ اور اسلامی تعلیمات کی ترویج کے لیے مالی، عملی اور فکری ہر سطح پر اپنا بھرپور کردار ادا کریں تاکہ اسلام کی سربلندی کی راہ ہموار ہو سکے۔ انہوں نے جامعہ باب النجف کی دینی و علمی خدمات کو مشعل راہ قرار دیتے ہوئے اساتذہ اور ذمہ داران کی توفیقاتِ خیر میں اضافے کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔

10:10 صبح اکتوبر 6, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔