علامہ قاضی نیاز حسین نقوی کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، جامعۃ المنتظر اسلام آباد میں برسی کا پروقار اجتماع

06 اکتوبر, 2026 09:12

شیعیت نیوز : جامعۃ المنتظر العالمیہ اسلام آباد کے دوسرے سالانہ جلسے اور ممتاز عالم دین مرحوم علامہ قاضی سید نیاز حسین نقوی کی برسی کی مناسبت سے ایک پروقار اجتماع منعقد ہوا، جس میں علامہ سید ساجد علی نقوی، ملک بھر سے تشریف لائے ہوئے جید علمائے کرام، خطباء، مدرسین اور جامعات کے پرنسپلز سمیت مختلف دینی و علمی شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں : یمنی مسلح افواج کی بڑی کامیابی، تعز میں سعودی عرب کا جدید ترین ‘ونگ لونگ II’ ڈرون مار گرایا

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مقررین اور علمائے کرام نے مرحوم علامہ قاضی سید نیاز حسین نقوی کی بے لوث علمی، دینی، ملی اور قومی خدمات کو شاندار خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم علامہ نے اپنی پوری زندگی دینِ اسلام، مکتبِ اہل بیت علیہم السلام کی ترویج اور ملت کی خدمت کے لیے وقف کر رکھی تھی۔ علمائے کرام نے اس بات پر زور دیا کہ ان کی وفات سے پیدا ہونے والا علمی و دینی خلا تادیر محسوس کیا جائے گا، تاہم ان کے افکار، خدمات اور عظیم علمی میراث آئندہ نسلوں اور طالبانِ علم کے لیے ہمیشہ روشن مشعلِ راہ رہیں گی۔

واضح رہے کہ علامہ قاضی سید نیاز حسین نقوی جامعۃ المنتظر لاہور کے مہتمم اعلیٰ اور ایک انتہائی متحرک و ممتاز عالمِ دین تھے، جنہوں نے اپنی پوری حیات تعلیمِ دین اور قومی وحدت کے لیے صرف کی۔ اجتماع کے اختتام پر مرحوم علامہ کے بلندیِ درجات، ان کی دینی و ملی خدمات کی شرفِ قبولیت اور ان کے عظیم مشن کو اخلاص کے ساتھ آگے بڑھانے کی توفیق کے لیے بارگاہِ الٰہی میں خصوصی دعا کی گئی۔

10:10 صبح اکتوبر 6, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔