عراق سے امریکی انخلاء مزاحمت کی فتح، خطے سے مکمل انخلاء تک انتقام جاری رہے گا، سپاہ پاسداران

01 اکتوبر, 2026 20:12

شیعیت نیوز : سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلا پر عراقی عوام، مزاحمتی محاذ اور عالم اسلام کے مجاہدین کو مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے خصوصی بیان میں سپاہ نے شہید جنرل قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی المہندس کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے واضح کیا کہ امریکہ کا یہ انخلا کسی مذاکرات یا رعایت کا نتیجہ نہیں، بلکہ عراقی عوام کی آزادی، خودمختاری اور کبھی نہ ٹوٹنے والی مزاحمت کا ثمر ہے۔

یہ بھی پڑھیں : دشمن کو روکنے کے لیے جتنے میزائل درکار ہوں فائر کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، ایرانی جنرل

بیان میں کہا گیا ہے کہ عراقی عوام نے ثابت کر دیا ہے کہ قومی ارادہ تسلط پسند طاقتوں کے رعب کے مقابلے میں سب سے مؤثر ہتھیار ہے۔ سپاہ پاسداران نے اس انخلا کو شہید ابو مہدی المہندس اور دیگر شہداء کے خون کا بدلہ لینے کی جانب پہلا قدم قرار دیا اور عزم ظاہر کیا کہ ان کے خون کا مکمل انتقام خطے سے امریکہ کے مکمل انخلا کی صورت میں ہی لیا جائے گا۔ دو دہائیوں پر محیط امریکی قبضے نے مغربی ایشیا میں سلامتی کے بجائے صرف بدامنی اور دہشت گردی کو جنم دیا، جس کی قیمت امریکہ نے پانچ ہزار فوجیوں کی ہلاکت اور چار ہزار ارب ڈالر کے نقصان کی صورت میں چکائی ہے۔

سپاہ نے عراقی حکومت اور عوام پر زور دیا کہ وہ ملک کی معیشت اور تیل کے شعبے سے بھی امریکی مداخلت کا خاتمہ کریں اور دشمن کی جانب سے دوبارہ فتنہ و بدامنی پھیلانے کی ممکنہ سازشوں کے خلاف ہوشیار رہیں۔ بیان کے آخر میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ سپاہ پاسداران خطے کی حق طلب اقوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور مغربی ایشیا سے امریکی و صیہونی تسلط کے خاتمے اور بیت المقدس کی مکمل آزادی تک یہ جدوجہد جاری رہے گی۔

9:22 شام اکتوبر 1, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔