آبنائے ہرمز امریکی ڈرونز کی شکارگاہ ہے، دوسرا جدید انڈر واٹر ڈرون قابو کر لیا، پاسداران انقلاب

28 ستمبر, 2026 14:41

شیعیت نیوز : پاسداران انقلاب اسلامی (آئی آر جی سی) کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل حسین محبی نے اپنے ایک اہم پیغام میں عالمی استکبار پر واضح کیا ہے کہ آبنائے ہرمز نہ صرف کھلی نہیں ہے، بلکہ یہ اب امریکی زیرآب ڈرونز کے لیے ایرانی بحریہ کی ایک خطرناک شکارگاہ بن چکی ہے۔

انہوں نے استکباری قوتوں پر کاری ضرب لگاتے ہوئے مزید انکشاف کیا کہ اس شکارگاہ میں دوسرا امریکی زیرآب ڈرون بھی کامیابی سے پکڑ لیا گیا ہے۔ اس بار قابض امریکیوں کا Mk 18 Mod 2 Kingfish نامی جدید اور خودمختار اے یو وی (AUV) ڈرون ایرانی قبضے میں لیا گیا ہے۔ یہ جدید ترین زیرآب ڈرون سونار اور جدید نیویگیشن نظام سے لیس ہے اور اس کی مالیت کئی ملین ڈالر ہے۔

یہ بھی پڑھیں : غاصب صیہونی آبادکاروں کا مسجد الاقصیٰ پر دھاوا، تلمودی رسومات کی ادائیگی اور رقص

جنرل محبی نے اس شاندار کامیابی کی اہمیت بیان کرتے ہوئے زور دیا کہ یہ محض ایک زیرآب ڈرون کا شکار نہیں ہے، بلکہ ٹیکنالوجی اور انٹیلی جنس کی صورت میں حاصل ہونے والی ایک انتہائی اہم اور قیمتی غنیمت ہے۔ یہ کارروائی استکباری طاقتوں کے لیے واضح پیغام ہے کہ آبنائے ہرمز کی گہرائیوں میں بھی ان کی کوئی سازش اور نقل و حرکت ایرانی بحریہ کی نگاہوں سے پوشیدہ نہیں رہ سکتی۔

3:28 شام ستمبر 28, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔